پاکستانتازہ ترین

پاکستانی طالبان حکومت سے مذاکرات پر آمادہ

talibanپشاور(ما نیٹرینگ سیل)تحریک طالبان پاکستان نے حکومت کی جانب سے مذاکرت کےلیے مشروط طورپر آمادہ ہوگئے ہیں۔پاکستان کے نجی اخبارکے نمائندے سے خصوصی بات چیت کے دوران تحریک طالبان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے کہا کہ اگر ملک کی بڑی سیاسی و مذہبی جماعتوں مسلم لیگ ن، جماعت اسلامی، جمعیت علماء اسلام کے سربراہان گارنٹی دیں تو ہم مذاکرات کےلیے تیار ہے۔احسان اللہ احسان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے ہمیں مذاکرات کی دعوت خوش آئندہے لیکن مذاکرات سے قبل حکومت کو تحریک طالبان کے رہنماؤں کو رہاکرنا ہوگا۔انہوں نےکہا کہ تحریک طالبان چاہتی ہے کہ مذاکرات سے پہلے حکومت ہمارے رہنماؤں تحریک طالبان سوات کے رہنما مسلم خان اور مولوی عمر کو رہا کرے تاکہ وہ حکومت کے ساتھ مذاکرت میں تحریک طالبان کے وفد کی قیادت کریں۔احسان اللہ احسان کےمطابق کراچی میں علماء اور معصوم شہریوں کے قتل کی ذمہ دار حکومتی اتحادی جماعت ایم کیو ایم ہے،ان کا کہناتھا علماء اور معصوم شہریوں کے قاتلوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  وزیر اعلیٰ پنجاب کا پاگل پن مشکلات پیدا کرسکتا ہے،فردوس عاشق اعوان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker