علاقائی

میرپور ماتھیلو:شراب فروخت کی خبر شائع کرنے پرسیا سی سماجی جماعتوں کا پاک نیوز کا شکریہ

میرپور ماتھیلو﴿کرائم رپورٹر، شبیر بھٹی﴾ پاک نیوز ٹیم کی جانب سے میرپور ماتھیلو میں شراب کے اڈے پر سر عام فروخت ہونے والی شراب کے قبیح عمل کو سامنے لانے پر شہر کی سیاسی اور سماجی جماعتوں نے سراہتے ہوئے اس کاوش کو بہترین عمل قرار دیا اس موقع پرشہری اتحاد میرپور ماتھیلو کے نائب صدر شبیر رند، پی پی شہید بھٹو کے رہنمائ محمد موسیٰ کھوسوتحصیل بار کے صدر ایڈوکیٹ مہدی حسن میمن اوردیگر نے کہا کہ شہر میں سر عام شراب کی فروخت میرپور ماتھیلو کی عوام کے لیے وبال جان بن چکی ہے، شراب کے اڈے کے مالک نانک رام کو با اثر افراد کی سرپرستی ہونے کے باعث اس کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیں آتی، انہوں نے پاک نیوز لائیوکا شکریہ بھی ادا کیا کہ معاشرتی برائی کو سامنے لانے کے لیے ہر طبقے کے فرد سے رابطہ کیا کیا گیا، انہوں نے بالا حکام سے مطالبہ کیا کہ نئی نسل کے لیے ناسور کی حیثیت رکھنے والے شہر کے وسط میں موجود شراب کے اڈے کو فی الفور بند کرایا جائے، اور شراب کے مالک کا پرمٹ کینسل کیا جائے۔جہاں پر قانون کیخلاف نہ صرٰف مسلمانوں کو سر عام شراب فروخت کی جا رہی ہے بلکہ کم عمر بچوں کو بھی شراب فروخت کی جاتی ہے جس کے باعث نوجوان نسل تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے، انہوں نے شراب کے اڈے کو بند کرانے کے لیے تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عنقریب اے۔پی۔سی بلا کر متفقہ لاہ عمل تیار کیا جائیگا، عدالت میں بھی پٹیشن دائر کی جائیگی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker