پاکستانتازہ ترین

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ میانوالی کے قریب گر کر تباہ

میانوالی(پاک نیوز رپورٹر) پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ میانوالی کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔ترجمان پاکستان ائیر فورس کے مطابق پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ معمول کے تربیتی مشن کے دوران گر کر تباہ ہوا۔ترجمان نے بتایا کہ طیارے میں سوار پائلٹ پیراشوٹ کے ذریعے زمین پر اترنے میں کامیاب ہوگیا اور حادثے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ترجمان کے مطابق ائیر ہیڈ کوارٹرز نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!