پاکستانتازہ ترین

پی ڈی ایم نے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد(پاک نیوز)اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)  نے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کردیا۔مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں اپوزیشن اتحاد کا اجلاس ہوا جس میں مریم نواز سمیت دیگر رہنما شہباز شریف کے گھر سے شریک ہوئے جبکہ لندن سے سابق وزیراعظم نواز شریف نے آن لائن شرکت کی۔سربراہی اجلاس  میں لانگ مارچ اور عدم اعتماد سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں گے اور حکومت کی حلیف جماعتوں سے بھی رابطہ کریں گے۔ان کا کہنا تھاکہ پہلے گراؤنڈ بنائیں گے پھرتحریک عدم اعتماد لائیں گے اور  وفاق سے لے کرصوبوں تک جہاں ہوسکا عدم اعتماد لائیں۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر اتفاق کیا گیا۔اجلاس سے قبل مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف کی ملاقات ہوئی جس میں صدر ن لیگ نے سربراہ اتحاد کو آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے ہوئی بات چیت پر اعتماد میں لیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button