پاکستانتازہ ترین

امریکی سینیٹ کی پاکستان کی امداد میں 33ملین کی کٹوتی کی منظوری

پیٹاگان(ڈیسک رپورٹ) امریکی سینیٹ نے ڈاکٹرشکیل آفریدی کی سزا کے بعد پاکستان کی تین کروڑ تیس لاکھ روپے کی امداد روکنےکی منظوری دے دی۔ پاکستان کو سالانہ دس لاکھ ڈالر کی امداد دی جاناتھی۔ پاکستان میں غداری کے الزام میں ڈاکٹرشکیل آفریدی کو سزا کے بعد امریکی سینیٹ کی کمیٹی چراغ پا ہوگئی۔ سینیٹ کی کمیٹی کے اجلاس میں امداد میں کٹوتی پرریپبلکن سینیٹرلنِڈسے گراہم نےزور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کو ایک دوسرے کی ضرورت ہے۔ لیکن امریکا پاکستان سے ڈبل ڈیلنگ نہیں چاہتا۔انہوں نے پاکستان کو ایک ایسا اتحادی قراردیا جو ایک طرف امریکاکی مدد کرتاہے دوسری جانب حقانی نیٹ ورک کو بھی پروان چڑھانے میں مدد دے رہاہے۔امریکی سینیٹ کی کمیٹی نے آئندہ سال کیلئے پاکستان کی امداد میں نصف سے زائدکمی کی منظوری دی۔ کمیٹی نےاپنے فیصلے میں کہاکہ اگر پاکستان نیٹو سپلائی بحال نہیں کرتا تو اس کی امداد میں مزید کی جائے گی۔ ریپبلیکن اور ڈیموکریٹس سینیٹرز نے پاکستان کو شکیل آفریدی کی سزا کے معاملےپرکڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ امداد کی کٹوتی پرامریکی سینیٹ کی کمیٹی کےتمام ارکان میں اتفاق پایاگیا۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ: موجودہ حکومت الیکشن سے قبل کے گئے بلند و بانگ دعوے ریت کی دیوار ثابت ، مہنگائی ،بے روز گاری ختم کر نے کے بجائے مہنگائی کئی گنا بڑھ گئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker