فن فنکار

فحاشی اور عریانی سے نہیں معیاری کام سے ہی شائقین کی تعداد میں اضافہ کیا جا سکتا ، معروف سٹیج اداکارہ دیدار

لاہور﴿ڈیسک رپورٹر﴾ معروف سٹیج اداکارہ دیدار نے کہا ہے کہ فحاشی اور عریانی سے نہیں معیاری کام سے ہی سٹیج ڈراموں کے شائقین کی تعداد میں اضافہ کیا جا سکتا ہے‘ جب تمام فنکار اس بات کا فیصلہ کر لیں گے کہ ہم نے صرف معیاری کام کرنا ہے تو پھر ڈارموں میں فحاشی اور عریانی کا تصور بھی نہیں رہے گا‘ میں اپنے کام سے مطمئن ہوں اور شائقین بھی میرے کام کو سراہتے ہیں۔ بدھ کے روز خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ دیدار کا کہنا تھا کہ میں جب سے سٹیج کی دنیا میں آئی ہوں میں پیسے کی بجائے شہرت کی تلاش میں ہوں اور کبھی بھی کوئی ایسی حرکت نہیں کی جس سے سٹیج کا معیار متاثر ہو بلکہ ہمیشہ وہی کیا ہے جو شائقین پسند کرتے ہیں کیونکہ جب شائقین کی خواہشات کا احترام رکھتے ہوئے سٹیج ڈراموں میں معیاری کام ہو گا تو اس سے شائقین کی تعداد میں بھی یقینا اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے سٹیج سے وابستہ تمام افراد اس بات کا تہیہ کر لیں کہ ہم نے فحاشی اور عریانی کا خاتمہ کرنا ہے تو یقینا اس کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کی 48 ویں سالگرہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker