پاکستانتازہ ترین

پاناما کا ہنگامہ: آئی سی آئی جے کا آج رات مزید انکشافات کرنے کا اعلان

مالٹا(مانیٹرنگ سیل) پاناما لیکس کا انکشاف کرنے والی تنظیم آئی سی آئی جے نے آج رات 11 بجے مزید سنسنی خیز انکشافات کرنے کا اعلان کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر آئی سی آئی جے نے آج رات 11 بجے پاناما کی طرح مزید سنسی خیز انکشافات کرنے کا اعلان کردیا ہے، دستاویزات سامنے آنے کے بعد دنیا میں ایک بار پھر نیا ہنگامہ کھڑا ہوسکتا ہے۔ واضح ہے کہ دو برس قبل اپریل میں بحراوقیانوس کے کنارے پر واقع ملک پاناما کی صحافتی تنظیم آئی سی آئی جے نے غیر قانونی اثاثہ جات کی ڈیڑھ لاکھ دستاویزات شائع کی تھیں جس کے باعث دنیائے مملک کی کئی حکومتیں ہل گئیں تھیں۔ پاناما لیکس میں یورپی ملک آئس لینڈ کے وزیراعظم سگمندر گنلگسن اور اُن کی اہلیہ کا نام سامنے آنے کے بعد عوام نے شدید احتجاج کی جس کے بعد انہیں مجبورا وزارت سے مستعفیٰ ہونا پڑا تھا۔ دستاویزات میں سابق برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کا نام بھی سامنے آیا جس کے بعد انہیں عدالتوں میں پیش ہوکر صفائی دینی پڑی تھی۔  پاناما دستاویزات میں سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف سمیت دیگر 400 سے زائد افراد کے نام سامنے آئے تھے، شریف خاندان کی آفشور کمپنیاں منظر عام پر آنے کے بعد نوازشریف نے قوم سے خطاب کر کے مطمئن کرنے کی کوشش کی مگر وہ ناکام رہے۔ سپریم کورٹ کی ہدایت پر پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے بینچ تشکیل دیا گیا جس نے نوازشریف کو نااہل قرار دیتے ہوئے آفشور کمپنیوں کی مزید تحقیقات نیب کے سپرد کردیں۔

یہ بھی پڑھیں  چنیوٹ:میموری کارڈ کے لین دین پر تنازعہ نوجوان قتل

دوسری جانب آئی سی آئی جے کے لیے کام کرنے والے پاکستانی صحافی عمر چیمہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پاکستانیو!! پاناما تہلکہ کی دوسری قسط کے لیے تیار ہوجاؤ۔

یہ بھی پڑھیں  کوئٹہ کے سرینا چوک پر ہوٹل کی پارکنگ میں دھماکا، 4 افراد جاں بحق

انہوں نے کہا کہ پاناما دستاویزات کے لیے رات 11 بجے کا انتظار کریں، پاناما کی دوسری قسط سے سرمایہ داروں کو شدید دھچکا لگےگا اور یہ سرمایہ دارانہ نظام کو ہلا کر رکھ دے گی۔

یہ بھی پڑھیں  عدلیہ پارلیمنٹ کے وقار کا خیال رکھے، صدارتی ترجمان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker