پاکستانتازہ ترین

سکھر: سکھر میں پاناما جوس کی فروخت

سکھر(مانیٹرنگ سیل) پاناما کیس کا فیصلہ جو بھی آئے لیکن پاناما کرپشن اسکینڈل کا عوامی سطح پراتنا چرچا ہوا کہ سکھر میں ایک دکاندار نے پاناما جوس سینٹرکھول لیا۔ تفصیلات کے مطابق کہتے ہیں کہ جادو وہ جو سر چڑھ کر بولے۔ پانامہ لیکس کی عوام میں مقبولیت کے بعد سکھر میں پانامہ جوس کی شہرت کو بھی چار چاند لگ گئے ہیں، شہری بھی تین پھلوں کا مرکب پانامہ جوس کا بھر پور مزا لے رہے ہیں۔ تفصیلات کے نمائندے علی گوہر نے بتایا کہ پانامہ لیکس جب سے قومی ایشو بنا تو گھروں دفاتراور چوک، چوراہوں پر سب لوگ اس حوالے سے اپنی اپنی رائے قائم کر رہے ہیں اور اس کے فیصلے کا بھی سب کو بے چینی سے انتظار بھی ہے۔ اس دکاندار نے بھی موقع کی نزاکت دیکھتے ہوئے اپنی دکان کا نام پانامہ جوس سینٹر رکھ لیا، جس کے بعد جوس والے کو بہت آمدنی ہوئی۔ دکاندار نے تین پھلوں کے رس پر مشتمل جوس کو پانامہ جوس کا نام دے کر فروخت کرنا شروع کیا تو پینے والوں کی تعداد میں بھی مزید اضافہ ہوگیا۔ کل پانامہ کیس کا فیصلہ جو بھی آئے لیکن اس دکاندار کا روزگار اچھا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں  ورلڈ ٹی 20کے آفیشلز کا اعلان،علیم ڈار15میچز میں امپائرنگ کرینگے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker