پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم نے سیکرٹری پانی و بجلی کو تبدیل کر دیا

اسلام آباد(نامہ نگار)  وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد بیورو کریسی میں پہلی تبدیلی کرتے ہوئے سیکریٹری پانی وبجلی امتاز قاضی کو تبدیل کر دیا ہے۔ وزیر اعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق سیکریٹری تجارت ظفر محمود کو نیا سیکریٹری پانی وبجلی تعینات کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر پانی وبجلی چوہدری احمد مختیار سیکریٹری پانی وبجلی امتیاز قاضی کی کارکردگی سے ناخوش تھے اور انہیں کی سفارش پر امتیاز قاضی کو تبدیل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button