علاقائی

کراچی: میٹرک کے امتحانات 5 اپریل سے اورانٹرکے امتحانات 7 مئی 2012 سے شروع کرنے کی منطوری

کراچی ﴿نمائندہ﴾کراچی ،صوبائی محکمہ تعلیم کے تحت ہونے والے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ میٹرک کے امتحانات 5 اپریل سے اور انٹر کے امتحانات 7 مئی 2012 سے شروع کرنے کی منطوری دیدی ہے جب کہ کراچی کے علاوہ دیگر بورڈ میٹرک کے نتائج کا اعلان 15 جولائی کو کریں گے تاہم بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی یہ نتائج کا اعلان 31 جولائی 2012 کو جاری کرے گا اسی طرح انٹر کے نتائج کراچی کے سوا تمام بورڈز 31 اگست کو جاری کریں گے۔انٹر بورڈ کراچی کے نتائج کا اعلان 15 ستمبر تک ہو گا۔ ڈگری امتحانات گورنمنٹ کالجز میں ہونے کے بجائے یونیورسٹی میں ہوں گے اور یونیورسٹی ہی نتائج کا اعلان کرے گی اس بات کی منطوری اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی جس کی صدارت وزیر تعلیم پیر مظہرالحق نے کی۔اجلاس میں بارہویں جماعت کے داخلے اگست 2012 کے پہلے ہفتے میں مکمل کرنے اور مرکزی داخلہ پالیسی میں 5 فیصد کوٹہ کھیلوں کی سرگرمیوں کے لیے مختص کیا گیا ہے جو میرٹ پر ہو گا ،جبکہ ہر ہفتے اسکولوں و کالجوں میں کھیلوں کا ایک لازمی پیریڈ ہو گا۔اس سال اسکولوں میں پہلی سے تیسری جماعت کے امتحانات اسکول انتظامیہ لے گی جبکہ چوتھی جماعت سے آٹھویں جماعت کے امتحانات تیسری پارٹی لے گی، صوبے میں ہونے والے امتحانات صرف سرکاری عمارتوں میں لیے جائیں گے کسی نجی اسکول کو امتحان لینے کی اجازت نہیں ہو گی۔اجلاس میں اسکالرشپ کے لیے 4 کروڑ روپے مختص کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت 15 ہزار طالبعلم امتحانات میں بیٹھیں گے اور امتیازی نمبر لینے والے طالبعلم اس اسکالرشپ سے مستفید ہو سکیں گے۔اس موقع پر پیر مظہرالحق نے بتایا کہ اب تعلیمی بورڈز وزیراعلی سندھ کی کنٹرولنگ اتھارٹی ہیں، وہ امیدوار ہی امتحانات میں شریک ہوں گے جس کی حاضریاں 75 فیصد ہوں گی۔اس سے کم حاضری والے طالبعلم کا امتحانی فارم نہیں لیا جائے گا۔ اساتذہ کی کمی کو پورا کیا جائے گا اور 19 ہزار اساتذہ بھرتی کیے جائیں گے۔ اساتذہ اب امتحانات کی ڈیوٹی کرنے کے پابند رہیں گے۔امتحانات میں انٹرنل اب نان گزیٹیڈ نہیں ہو گا اور نہ ہی وہ انویجی لیٹر ہو گا جبکہ نان ٹیچنگ اور نان گزیٹیڈ ٹیچنگ عملہ ڈیوٹی نہیں کرسکے گا۔انہوں نے کہا کہ موسم گرما کی چھٹیوں کا حتمی فیصلہ وزیراعلی سندھ کریں گے جبکہ محکمہ تعلیم کی جانب سے اس ضمن میں ایک سمری ارسال کی جائے گی جس میں جون اور جولائی کے بجائے جولائی کی بجائے اگست میں چھٹیاں کرنے کی سفارش کی جائے گی تاکہ رمضان میں چھٹیاں ہوں۔

یہ بھی پڑھیں  پتوکی ملتان روڈ جمبر کے قریب تیز رفتار کنٹینر کی مسافر رکشے کو ٹکر، خاتون جاں بحق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker