تازہ ترینعلاقائی

ہارون آباد:تفریحی پارک نہ ہونے کے باعث ہارون آباد کے عوام بالخصوص نوجوان نسل فرسٹریشن کا شکار ہونے لگی

ہارون آباد﴿بیو رو چیف﴾تفریحی پارک نہ ہونے کے باعث ہارون آباد کے عوام بالخصوص نوجوان نسل فرسٹریشن کا شکار ہونے لگی ۔علاقہ ہارون آباد لاکھوں افراد پر مشتمل آبادی ہے مگر تحصیل ہارون آباد کے تقریبا پانچ لاکھ نفوس کے لیے کوئی تفریحی پارک نہ ہے ،ماضی میں تفریحی پارک کی فراہمی کے وعدے اور دعوے کیے گئے مگر اس جانب توجہ نہ دی گئی ۔تفریحی پارک نہ ہونے کے باعث نوجوان نسل بے راہ روی ،آوارہ گردی سمیت مختلف سماجی برائیوں کی طرف مائل ہو رہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار غلہ منڈی ہارون آباد کے ممبر چوہدری شکیل بشیر ،سابق رکن چوہدری نور احمد ،سابق کونسلر چوہدری محمد یعقوب نے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہارون آباد میں ہنگامی بنیادوں پر تفریحی پارک کی تعمیر کا دیرینہ مسئلہ حل کیا جائے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker