تازہ ترینعلاقائی

فصلوں کی پیداوار کے مقابلوں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں. چوہدری شہباز اختر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع اوکاڑہ

اوکاڑہ(محمدمظہررشید چودھری سے) موضع گدارہ ، تحصیل دیپالپور میں شاہد حسین ڈائریکٹر زراعت توسیع ساہیوال ڈویژن کی زیر صدارت سورج مکھی کی کاشت، گندم کی جڑی بوٹیوں اور بیماریوں کے بہتر انسداد اور فصل مکئی کی پیداواری تکنیک کے حوالے سے ایک اجتماع کا اہتمام کیا گیا، جس میں کسانوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی، شاہد حسین ڈائریکٹر زراعت توسیع ساہیوال ڈویژن نے کسانوں کو فصلوں کی بہتر پیداوار حاصل کرنے کے لیے جدید طریقہ کاشت اپنانے کی ترغیب دی ،انہوں نے کاشتکاروں پر زور دیا کہ وہ چاول اور دیگر فصلوں کی باقیات کو دفن نہ کریں بلکہ ان باقیات کو زمین کی ذرخیزی کو بڑھانے کے لئے زمین میں ملائیں انہوں نے دیپالپور تحصیل کے کاشتکاروں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل دیپالپور کے کاشتکار زرعی میدان میں جدید تکنیکی مہارتوں کو اپنانے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں اور فصلوں کی تمام پیداوار میں ان کے اولین کردار کی تعریف کی انہوں نے کاشتکاروں کو مزید مشورہ دیا کہ وہ مختلف منصوبوں یعنی ڈی پلاٹس اور فصلوں کی پیداوار کے مقابلوں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں،اس موقع پر چوہدری شہباز اختر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع اوکاڑہ نے کسانوں کو کھاد اور سورج مکھی کے بیج کی سبسڈی ، سورج مکھی اور گندم کے ڈی پلاٹس ، گندم اور کینولا کی فصل کے پیداوار کا مقابلہ ، مختلف زرعی آلات پر 50 فیصد سبسڈی وغیرہ سے متعلق مختلف شعبہ جاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی اور کسانوں پر زور دیا کہ محکمہ کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھیں تاکہ انہیں بہتر کاشتکاری کے حوالے سے بہتر خدمات اور مختلف اسکیموں کی بروقت معلومات مل سکے۔ انہوں نے کاشتکاروں کو یہ بھی بتایا کہ حکومت 5 ایکڑ تک گندم کی فصل کے لیے زرعی ادویات پر سبسڈی واو¿چر کے ذریعہ سبسڈی فراہم کررہی ہے۔محمد علی بھٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع دیپالپور نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور کسانوں کو اجتماع کے مقصد سے آگاہ کیا اور گندم کی فصل میں جڑی بوٹیوں اور بیماریوں سے ہونے والے نقصان اور ان کے بہتر انسداد اور کھادوں کے مناسب اور بروقت استعمال پر تبادلہ خیال کیا،ڈاکٹر محمد آصف رفیق زراعت آفیسردیپالپور نے مکئی کی فصل پیداواری تکنیک اور مکئی کی فصل پر حملہ آور ہونے والا مہلک کیڑا فال لشکری سنڈی کے دوران حیات،طریقہ نقصان اور مستقبل میں اس کے حملے کو قابو پانے کے لئے مختلف اقدامات پر مکمل لیکچر دیا۔ علاوہ ازیں گندم کی بیماریاں کنگی اور کانگیاری اوران کے انسداد پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا شاداب حسین انچارج زراعت آفیسر حویلی لکھا نے کسانوں کو سورج مکھی کی فصل کی پیداواری تکنیک اور سورج مکھی کی فصل پر سبسڈی اور سورج مکھی کی فصل میں جڑی بوٹیوں کی وجہ سے ہونے والے نقصانات اور ان کے مناسب انسداد کے بارے میں آگاہ کیا٭

یہ بھی پڑھیں  پنجاب: بیکریاں، دودھ دہی کی دکانیں ہفتہ بھر 24 گھنٹے کھولنے کی اجازت

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker