پاکستانتازہ ترین

سائیکل منزل پر پہنچاتی ہے، شیر کا دماغ نہیں ہوتا پنجے مار مار کر پنجاب کو کنگال کر دیا: چودھری پرویزالٰہی

pml qگجرات (بیورو رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنما و نائب وزیر اعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ سائیکل اپنے سوار کو منزل تک پہنچاتی ہے جبکہ شیر کا دماغ نہیں ہوتا اور اس نے پنجے مار مار کر ہمارے دور کے خوشحال پنجاب کو کنگال کر دیا۔ وہ گجرات میں کے ایف سی کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پنجاب میں بیروزگاری ختم کرنے کیلئے انڈسٹریل اسٹیٹس قائم کیں اور غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے میگا پراجیکٹس بنائے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ جنرل الیکشن میں ہمارا انتخابی نشان سائیکل ہی ہو گا، پنجہ مارنا شیر کی خصلت ہے پہلا پنجہ مار کر ہی اس نے پنجاب میں ہمارے منصوبوں کو بند کر دیا، پھر پنجے مار مار کر دانش سکول، سستی روٹی سکیم، پیلی ٹیکسی، مکینکل تنور، آشیانہ اور لوٹ مار کی ایسی ہی دیگر سکیموں کے ذریعہ کھربوں روپے ضائع کر کے صوبہ کو بدحال کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ بطور وزیراعلیٰ میں نے پنجاب کی ترقی کیلئے جتنے منصوبے بنائے تھے آج بھی صوبے کے عوام ان سے فائدہ اٹھا رہے ہیں، میرا مشن بیروزگاری کا خاتمہ بھی تھا، صوبہ کی صنعتی و تجارتی ترقی کیلئے سندر انڈسٹریل سٹیٹ، فیصل آباد گارمنٹس سٹی اور ملتان میں انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کیں، غیر ملکی کمپنیوں کو پنجاب میں سرمایہ کاری اور بزنس کے مواقع فراہم کیے جن کا فائدہ لوکل انڈسٹری کو بھی ہو رہا ہے، میرے دور میں لاکھوں آسامیاں پیدا کی گئیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ن لیگ پنجاب میں ضمنی الیکشن میں دھاندلی سے خوش نہ ہو جنرل الیکشن میں حقیقت واضح ہو جائے گی اور عوام ہمارے حق میں فیصلہ دیں گے کیونکہ ایک طرف بطور وزیراعلیٰ پنجاب ہماری 5 سالہ شاندار کارکردگی، تاریخی ترقیاتی منصوبے، عوامی خدمت کے بے مثال اور کامیاب پروگرام ہوں گے اور دوسری طرف ان کی بدترین کارکردگی ہو گی جنہوں نے جعلی اور فلاپ سکیموں کے ذریعہ کھربوں روپے اڑا کر ہمارے دور کے سرپلس صوبے کو مقروض اور بدحال کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم چترال پہنچ گئے، سیلاب سے نقصانات کا فضائی جائزہ لیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker