شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / پروین شاکر کو بچھڑے 24 برس بیت گئے

پروین شاکر کو بچھڑے 24 برس بیت گئے

لاہور(پاک نیوز) محبت کو نیا رنگ دینے والی شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوےت 24برس بیت گئے ہیں۔منفرد لہجے کی مالک پروین شاکر کواردو شاعری میں جومقام نصیب ہوا وہ اب تک کسی خاتون شاعرہ کے حصہ میں نہیں آیا۔ پروین شاکر نے اس وقت اپنی شاعری میں ایک عورت کے احساسات کا جرات کے ساتھ اظہار کیا جب ملک کے سرکاری ٹی وی چینل پر دوپٹہ اوڑھنا لازم تھا۔پروین شاکر چوبیس نومبر انیس سو باون کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔ نو سال شعبہ تدریس سے منسلک رہیں۔ انہوں نے انیس سو چھیاسی میں مقابلہ کاامتحان پاس کرنے کے بعد اسلام آباد میں کسٹم ڈیپارٹمنٹ جوائن کیا اورانیس سواکیانوے میں ہاورڈ یونیورسٹی سے پبلک ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرزڈگری حاصل کی۔پروین شاکر کی شاعری عورت کے جذبات واحساسات سے بھرپورہے، ان کی شاعری میں جہاں ہمیں ایک دوشیزہ کی شوخی اور چنچلتا کا بے خوف اظہار ملتا ہے وہیں وہ بے وفائی کوخوبصورت لباس پہناکراپنے الفاظ میں پیش کرنے کا ہنربھی جانتی تھیں۔چھبیس دسمبرانیس چورانوے کو بیالیس سال کی عمر میں پروین شاکر اسلام آباد میں ایک سرد شام میں حادثہ کا شکار ہوکرہمیشہ کیلئے دنیا سے کوچ کرگئیں۔

یہ بھی پڑھیں  معروف کالم نگار ایس ایم عرفان طا ہر کا نیشنل یونین آف جرنلسٹ برطانیہ کے عہدیداران کے ساتھ گروپ فوٹو
error: Content is Protected!!