علاقائی

پشین:بدامنی،لاقانونیت اوراغوائ برائے تاوان کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کا خاتمہ کرنے کا تہیہ کررکھا ہے

پشین﴿بیوروچیف﴾پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری و پشین قومی جرگہ کے سربراہ حاجی سردار مصطفی خان ترین نے کہا کہ پشین سے بدامنی ،لاقانونیت اور اغوائ برائے تاوان کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کا خاتمہ کرنے کا تہیہ کررکھا ہے گزشتہ دوماہ پہلے برشور سے اغوائ ہونیوالے این جی اوز اہلکاروں کی باذیابی یقینی بنانے کیلئے سنجیدہ بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں پشین کے عوام کو ہر حال میں تحفظ فراہم کرینگے پشین کے پرامن ماحول کو ایک سازش کے تحت خراب کیا جارہا ہے کسی ظالم یا جابر کے سامنے جھکنے یا بھکنے والے نہیں حق کی جنگ مرتے دم تک لڑتے رہینگے عوامی مسائل کا خاتمہ اولین ذمہ داری ہے یہ وقت کھوکھلے نعروں یا عوام کو جھوٹی تسلیاں دینے کا نہیں بلکہ پشین کے تمام قبائلی عمائدین کے ایک ہونے کا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ پشتون وطن کے پرامن ماحول کے خرابی کی کسی کو اجازت نہیں دی جائیگی پشین سے ڈاکووں اور سماج دشمن عناصر کی بیخ کنی کیلئے پشین انتظامیہ کی کوششیں قابل تحسین ہے انہوں نے کہا کہ پشین سے اغوائ ہونیوالے این جی اوز اہلکاروں کی باذیابی جلد یقینی بنائی جائیگی عوام سے کئے گئے وعدوں کو ہر حال میں عملی جامعہ پہنایا جائیگا۔۔۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker