تازہ ترینعلاقائی

چولستان جیپ ریلی کی رنگارنگ تقریبات جاری

بہاولنگر (رانا فیصل رحمن)چولستان جیپ ریلی کی رنگارنگ تقریبات جاری ہیں اسی سلسلہ میں ضلعی انتظاميہ اور حلقہ احبابِ ادب کی جانب سے ایک شاندار مشاعرہ اور شامِ غزل کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت لاہور سے تشریف لاۓ نامور شاعر جنابِ حسین مجروح نے کی اور بطور مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر سلمان خان نے شرکت کی
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے چولستان مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا مشاعرہ میں پنجاب بھر سے شعراء کرام نے شرکت کی جن میں پنجابی شاعری کا بہت بڑا نام بابا نجمی ، ارشد منظور ، ندیم ناجد ، عدنان آصف بُھٹہ ، مرلی چوہان ، سید فدا بخاری ، محترمہ صفیہ حیات ، محترمہ بشریٰ ناز ، محترمہ گلفام نقوی صاحبہ کے نام شامل ہیں شامِ غزل میں ملک کے معروف نوجوان سنگر رمضان جانی نے بھرپور پرفارم کیا اور ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کی خصوصی فرمائش پر انڈو پاک میں مقبول شاعر جناب صغیر تبسم کی مشہور نظم "گل سن نی مائے میریے” پیش کر کے حاضرین کو آبدیدہ کر دیا اسکے ساتھ ہی رمضان جانی نے صدارتی ایوارڈ یافتہ شاعر محترم جناب عامر سہیل کی پنجابی غزل کو ایسے خوبصورت انداز سے پیش کیا کہ ہال میں سما باندھ دیا شرکاء سے ہال کھچاکھچ بھرا ہوا تھا اور خاص طور پر نوجوان شرکاء کا ذوق دیدنی تھا ڈپٹی کمشنر بہاولنگر سلمان خان نے اپنے خطاب میں اس شاندار مشاعرہ کے انعقاد پر اپنی ٹیم اور حلقہء احبابِ ادب بہاولنگر کے تمام ممبران کو خصوصی مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل میں بھی ایسی تقریبات کو جاری ءرکھنے کی نوید سنائی اسٹیج سیکرٹری کے فرائض معروف شاعر ریحان بشیر نے اپنے خوبصورت انداز سے سر انجام دیے۔

Related Articles

Back to top button