علاقائی

پشین:صوبائی قیادت کے فیصلے پر15مارچ کو وزیراعلیٰ ہاوس کا گھیراؤ اور لانگ مارچ میں شرکت کرئینگے،محمد رسول کاکڑ

پشین﴿بیوروچیف/ملک سعد اللہ جان ترین﴾آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ضلع پشین کے ضلعی کابینہ وممبران نے ضلعی صدر محمد رسول وفا کاکڑ کی قیادت میں ہنگامی پریس کانفرنس پریس کلب پشین میں کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی قیادت کے فیصلے پر15مارچ کو وزیراعلیٰ ہاوس کا گھیراؤ اور لانگ مارچ ہر صورت میں شرکت کرئینگے۔پشین سے سینکڑوں ملازمین کا قافلہ ضلعی صدر کی قیادت میں احتجاجی پروگرام میں صف اول کا کردار ادا کرئینگے اگر ہمارے احتجاجی مظاہرے کو کوئٹہ جانے سے روکا گیا تو حالات کی ذمہ داری صوبائی حکومت اور پشین سے منتخب وزرائ پر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پشین سے منتخب نمائندے اپنے ذاتی مفادات لیکر عوامی مسائل اور ملازمین کے حقوق پر کوئی توجہ نہیں دیتے اورمنتخب نمائندوں نے عوام کے ساتھ جو وعدے کئے ان کو حقیقی جامعہ نہیں پہنایا ۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے جائز حقوق پر کسی کو سودا بازی کرنے کی اجازت نہیں دینگے اپنے حقوق کے حصول کیلئے ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کرئینگے۔

یہ بھی پڑھیں  سرائے مغل:واپڈا اور سوئی گیس محکموں کی من مانیاں،عوام کو ذلیل و رسوا کرنے لگے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker