علاقائی

پشین:ضلع پشین کے آل پارٹیز اتحادکا نمائندہ اجلاس

پشین﴿بیوروچیف/ملک سعداللہ جان ترین﴾ضلع پشین کے آل پارٹیز اتحاد کا نمائندہ اجلاس جمعیت علمائ اسلام نظریاتی کے ضلعی امیر سید مولوی حبیب اللہ آغا کے زیر صدارت جمعیت نظریاتی کے ضلعی دفتر میں منعقد ہوا جس میں پشتونخوا میپ کے سردار مصطفی خان ترین محمد عیسیٰ روشان عوامی نیشنل پارٹی کے عبداللہ عابد ۔حاجی اصغر علی ترین ہدایت اللہ خان جمعیت نظریاتی کے قاری اختر محمد مولوی موسیٰ گل مولوی مزمل اخونزادہ پیپلز پارٹی کے سید عبدالمنان آغا مسلم لیگ ن کے سید عبدالظاہر آغا اورجماعتاسلامی کے حاجی غلام علی کاکڑنے شرکت کی اجلاس میں انتخابی فہرستوں میں موجود غلطیوںاور ضلع کے اہل ووٹروں کے دوسرے علاقوں سمیت دوسریاضلاع میں غلط اندراج اور موجودہ رواں طریقہ کار پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے جاری کردہ بیان میں کہا گی اہے کہ اس تمام صورتحال کی ذمہ داری الیکشن کمیشن اور نادرا حکام پر عائدہوتی ہے جنہوں نے تصدیق شدہ مسودوں کی موجودگی میں شعوری طور پر دھاندلی کی راہ ہموار کرنے کی ناکام کوشش کی ہے ۔اور2011 کے تصدیق شدہ مسودوں کی ریکارڈ کی موجودگی میں موجودہ مجوزہ لسٹوں کو دیکھ کر ضلع پشین کے ہر پٹوارسرکل اور ہر بلاک میں اس شعوری عوام دشمن اقدام کو ثابت کیا جاسکتا ہے کیونکہ 2011کے تصدیق شدہ ریکارڈ کے مطابق اب مجوزہ فہرستوں میں ہر پٹوار سرکل اور بلاکوں سے بلا جواز کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کے حامل ایل ووٹرز کو نکال کر دوسرے علاقوں میں شامل کیا گیا ہے اور یا تو سرے سے غائب کردیا گیا ہے جو ناقابل برداشت عمل ہے بیان میں مرکزی اور صوبائی الیکشن کمیشن سے پر زور مطالبہ کیا گیا ہے کہ ضلع پشین میں شفاف انتخابی فہرستوں کے بنانے کیلئے درج ذیل فوری اقدامات ہنگامی بنیادوں پر ضروری ہے ورنہ مزید سستی اور غفلت کی صورت میں ضلع پشین کی سیاسی پارٹیان احتجاجی مظاہروں کے ساتھساتھ احتجاجی تحریک بھی شروع کرے گی بیان میں کہا گیا ہے کہ ضلع پشین میں شفاف فہرستوں کے بنانے کیلئے واضح میکنزم بناتے ہوئے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد حسن کا فوری تبادلہ کیا جائے کیونکہ ان کا جانبدارانہ اور عوام دشمن رویہ و اقدامات اس تمام عمل کی راہ میں رکاوٹ ہے اور 2011کے تصدیق شدہ مسودوں کی کاپیاں عام کرکے انہیں لوگوں کو دینے اور ڈسپلے سنٹروں پر آویزاں کرنے کا فوری بندوبست کیا جائے اور ان مسودوں میں موجود رہ جانے والے نام موجودہ مجوزہ لسٹوں کا حصہ بنایا جائے اور فارم نمبر4میں اندراج کیلئے صرف شناختی کارڈ کا شرط باقی رکھا جائے اور ضلع پشین کے ڈسپلے سنٹروں پر غیر حاضر اور نااہل اہلکاروںکو نکال دوسروں کی تعیناتی کی جائے اور اس تمام جاری کام کے دیئے گئے مدت میںاضافہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker