تازہ ترینعلاقائی

اسسٹنٹ کمشنر پشین کا شہر میں ناجائز تجاوزات اور گرانفروشی کیخلاف کریک ڈاون

پشین(ملک سعد اللہ جان ترین)اسسٹنٹ کمشنر پشین یعقوب شاہ غرشین نے شہر میں ناجائز تجاوزات اور گرانفروشی کیخلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے مختلف دکانداران کو جرمانہ کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پشین شہر کو صاف ستھرا بنانے اور گرانفروشی کا خاتمہ او ر شہر میں ناجائز تجاوزات کسی صورت قبول نہیں پشین سبزی منڈی کو سرکاری سطح پر جو ذمین الاٹ کی گئی ہے اسمیں پندرہ فٹ کی تجاوز ہوئی ہے ساتھ ہی سبزی فروخت کرنیوالوں نے سڑک پر پھل اور سبزیوں کے ڈھیر لگائے ہیں جس سے متعدد بار چھوٹے موٹے حادثات بھی رونما ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ عوامی شکایات پر شہر سے ناجائز تجاوزات صفائی کی ابتر صورتحال کو بہتر بنانے سمیت گرانفروشوں کیخلاف بلاتفریق کارروائی کی گئی پشین کے عوام انتہائی تعاون کررہے ہیں عوام کے جان ومال کی حفاظت سمیت انہیں درپیش تمام مسائل ومشکلات کے حل کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہماری اولین تر ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ پشین میں قیام امن کیلئے کسی بھی قربانی دینے سے گریز نہیں کیا جائیگا۔

یہ بھی پڑھیں  بیوروکریٹس اور جاگیرداروں کی چالبازیاں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker