علاقائی

پشین:ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل،عبدالظاہر کاکڑ صدر نعمت اللہ جنرل سیکرٹری منتخب

پشین(بیوروچیف/ملک سعداللہ جان ترین) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل،عبدالظاہر کاکڑ صدر نعمت اللہ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق پشین بارایسوسی ایشن کے انتخابات پریذائڈنگ آفیسر صاحبزادہ محمد نعیم ایڈوکیٹ کے زیر نگرانی ہوئے آخری نتائج کے مطابق صدر عبدالظاہر کاکڑ ایڈوکیٹ نائب صدر عبدالمناف بادیزئی ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری نعمت اللہ ایڈوکیٹ فنانس سیکرٹری محمد اسماعیل کاکڑ ایڈوکیٹ اور لائبریرین شیر محمد کاکڑ ایڈوکیٹ کامیاب ہوگئے جبکہ محمد اصغر خلجی ایڈوکیٹ جوائنٹ سیکرٹری کیلئے ملامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔دریں اثناءکونسل آف آل بلوچستان پریس کلبز کے صوبائی چیئرمین ملک سعداللہ جان ترین اور صدر پریس کلب پشین نجیب ترین جنرل سیکرٹری وسیم احمد راجپوت نے بارایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا شہر سے تجاوزات مافیا کے خلاف سخت کریک ڈاون کریں گے، اسسٹنٹ کمشنر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker