علاقائی

پشین:تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے،ڈپٹی کمشنر عبدالمنصور کاکڑ

پشین﴿بیوروچیف/ملک سعداللہ جان ترین﴾ ڈپٹی کمشنر عبدالمنصور کاکڑ نے کہا کہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق اور معیاری تعلیم بچے کی ضرورت ہے کوئی قوم تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کرسکتی۔والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخل کروائیں معماران قوم کو بہتر تعلیم کی فراہمی یقینی بنانے کا تہیہ کر رکھا ہے ضلع پشین میں ہر بچے کو تعلیم فراہم کرنا اولین ترجیح ہے ان خیالات اظہار انہوں نے ڈی پی اواسد خان ناصریونیسیف کوارڈینٹر اسرار پانیزئی سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں اور اساتذہ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم کی مد میں محکمہ تعلیم کو کروڑوں روپے کے سامان دیئے گئے ہیں حکومت وقت تعلیم کی معیار کو بہتر سے بہتر تر بنانے کیلئے اپنی تمام تر سہولیات بروئے کار لا رہی ہے اساتذہ پابندی سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دے تاکہ بچوں کا قیمتی وقت ضائع نہ ہوضلع پشین کے عوام اپنے بچوں اور بچیوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرائیں انہوں نے کہا کہ پشین کو تعلیمی لحاظ سے بلند مقام حاصل ہے علاقے میں تعلیمی یافتہ نوجوانوں کی کوئی کمی نہیں سرکاری سکولوں میں طلبائ و طالبات کی بنیادی ضروریات کی فراہمی اور انہیں بہتر تعلیم دینا اساتذہ کا فرض ہے انہوں نے کہا کہ بلند و بانگ وعدوں پر یقین نہیں اساتذہ اور سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو ہر حال میں پورا کیا جائیگا۔

یہ بھی پڑھیں  فیڈریشن آف رجسٹرڈ سکولز کے عہدیداران کا ڈسٹرکٹ فیصل آباد کا دورہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker