علاقائی

پشین:ے یو آئی نے پشین میں ترقیاتی کاموں کا جھال بچھا دیا ہے،صوبائی وزیر مولانا عبدالواسیع

پشین﴿بیوروچیف /ملک سعد اللہ جان ترین﴾سنئیر صوبائی وزیر مولانا عبدالواسیع نے کہا کہ جے یو آئی نے پشین میں ترقیاتی کاموں کا جھال بچھا دیا ہے جھوٹے وعدوں اور بلند وبانگ نعروں سے تبدیلی نہیں آئیگی حالیہ انتخابات میں عوام سے کئے گئے وعدوں کو عملی جامعہ پہنایا گیا ہے ہمارے اسکیموں پر سیاست کرنیوالے جے یو آئی کی مقبولیت سے بوکھلاہٹ کا شکا ر ہوچکے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے برشور و توبہ کاکڑی میں 53کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والی مختلف روڈوں کے افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کہی اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر الحاج سید مطیع اللہ آغا صوبائی وزیر مولانا عبدالباری آغا سابق گورنر سید فضل آغا سابق صوبائی وزیر عبدالواحد صدیقی مولوی نظر محمد حقانی حافظ قدیم مولوی کمال الدین ڈاکٹر عبداللہ خان اور زین اللہ ٹھیکدار نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ جے یوآئی نے ہر دور میں لوگوں کے احساس محرومیوں کو ختم کرتے ہوئے بے روزگار نوجوانوں کو روزگارکے مواقع فراہم کئے ہیں عوام کی بقائ اور انکی حقوق کی جنگ ہر حال میں لڑتے رہینگے اسلامی نظام کی نفاز کیلئے کسی قربانی دینے سے گریز نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ پشین میں ریکارڈ ترقیاتی کاموں کا سہرا جے یو آئی کے سر جاتا ہے کچھ مفاد پرستوں نے ہمارے ہی اسکیمات کا جعلی افتتاح کرکے کارکنوں کو دیوار سے لگانے پر مجبور کردیا ہے آنیوالا وقت بھی ہمارا ہے عملی کاموں سے عوامی مسائل کا خاتمہ کرتے ہوئے عوامی امنگوں کی ترجمانی کرنیکا تہیہ کررکھا ہے ہمیں بے بس اور کمزور نہ سمجھا جائے انہوں نے کہا کہ پشین میں بدامنی اور اغوائ برائے تاوان کی بڑھتی ہوئی وارداتوں نے لوگوں کا جینا حرام کردیا ہے علاقے میں کوئی ایک شخص بھی محفوظ نہیں چند ماہ قبل برشور سے اغوا ہونیوالے بی آر ایس پی اہلکاروں کی بازیابی اولین ذمہ داری ہے عوام ہمارا ساتھ دیکر سماج دشمن قوتوں کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں انہوں نے کہا کہ اگر عوامی مسائل کا خاتمہ کرنا جرم ہے تو یہ جرم بار بار کرتے رہینگے کرسی اور مفادات عزیز نہیں ہیں عوامی توقعات پر پورا اترنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ پشین کے لوگوں نے مفاد پرستوں کو پہچان لیا ہے وہ دن دور نہیں جب جے یو آئی صوبہ بلوچستان کیطرح ملک بھر میں عوامی امنگوں کی ترجمانی کریگی۔

یہ بھی پڑھیں  ڈیرہ مراد جمالی:سردی کا موسم آتے ہی سٹی پولیس سو گئی چورسرگرم ہوگئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker