علاقائی

پشین:ضلع پشین کے سیاسی پارٹیوں کا نمائندہ اجلاس عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدرہدایت اللہ خان کی صدارت میں منعقد ہوا

پشین﴿بیوروچیف/ملک سعداللہ جان ترین﴾ضلع پشین کے سیاسی پارٹیوں کا نمائندہ اجلاس عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدرہدایت اللہ خان کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں پشتونخوا میپ کے سردار مصطفی خان ترین محمد عیسیٰ روشان پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈاکٹر گوہر اعجاز کاکڑ سید عبدالصمد عرف طور آغا جمعیت علمائ اسلام نظریاتی کے مولوی موسیٰ گل جماعت اسلامی کے حاجی غلام علی کاکڑ مسلم لیگ ن کے سید عبدالظاہر آغا مسلم لیگ ق کے شاہ کرم اور اے این پی کے عابد خان نے شرکت کی اجلاس میں ضلع پشین کی امن وامان کی ابترصورتحال بالخصوص کلی شاگی شنغری کے سید حاجی سراج الدین آغا کے اغوائ مختلف علاقوں میں چوری ڈکیتی اور گاڑیوں کے اغوا کے واقعات بجلی کی مسلسل لوڈشیڈنگ اور ضلع میں سرکاری تعلیمی اداروں کی کی زبوں حالی سمیت مختلف امور پر بحث کرکے فیصلے کئے گئے اجلاس کے بعد پارٹیوں کے نمائندہ وفد نے ضلعی ڈپٹی کمشنرمنصور ان کاکڑ اور اسسٹنٹ کمشنر حبیب اللہ موسیٰ خیل سے ملاقات کرکے ضلع بھر میں بدامنی ولاقانونیت اغوائ برائے تاوان چوری ڈکیتی کے واقعات میں ملوث تمام ملزموں کے خلاف بلاتمیز بلاتفریق کارروائی کرنے اور تمام اجلاس کے جاری کردہ بیان میں کلی شگی شنغری 85سالہ سفید ریش بزرگ حاجی سید سراج الدین کے اغوائ کی مذمت کرتے ہوئے اس سے بلیک میلنگ کے ذریعے اغوائ برائے تاوان کا واقعہ قرار دیتے ہوئے اس کی فوری طور پر بحفاظت بازیابی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری قرار دی گئی اور ملوث ملزموں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا اجلاس میں صوبائی مخلوط حکومت اور ان کے وزرائ پر زور دیا گیا ہے کہ بی آر ایس پی کے پانچ مغوی ملازمین کی فوری بحفاظت بازیابی کیلئے کوششیں تیز کرکے فوری اقدامات کرے اجلاس میں بجلی کی مسلسل لوڈشیڈنگ اور ضلع بھر میں امن وامان کی صورتحال بدامنی ولاقانونیت کے واقعات کیخلاف آئندہ جمعہ کے دن سے احتجاجی جلسے اور مظاہرے شروع کرنیکا فیصلہ کیا گیا اور کراچی و حیدر آباد میں پشتونوں کو قتل و زخمی کرنے اور انکی جائیدادیں جلانے میں ملوث دہشت گرد تنظیم کیخلاف کارروائی کرنے اورکراچی باچا خان مرکز پر چھاپہ مارنے کی شدید مذمت کی گئی ۔بیان میں ضلع پشین کے غیور عوام پر زور دیا گیا کہ وہ لاقانونیت و بدامنی اور کیسکو حکام کے عوام دشمن روئے اور ناقابل برداشت لوڈشیڈنگ کیخلاف متحد ہوکر احتجاج کا ساتھ دیں۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : کشمیری مسلمان خواتین پربھارتی درندگی کی انتہا ہو چکی ہے. رانا ساجد علی رضا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker