تازہ ترینعلاقائی

امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ڈپٹی کمیشنر

پشین﴿بیوروچیف/ملک سعداللہ جان ترین﴾ ڈپٹی کمشنر عبدالمنصور کاکڑ نے کہا کہ امن وامان کی صورتحال کو خراب کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائیگی عوام کا لیویز اور پویس کے ساتھ تعاون ضروری ہے حکومت امن وامان اور ترقیاتی کاموں کیلئے اپنی تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے گزشتہ روز ڈاکوؤں کیخلاف کارروائی کرنے والے لیویز اہلکاروں کو پچاس ہزار روپے دینے کا اعلان کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ پشین میں آباد تمام اقوام پر امن و تعلیم یافتہ اور باشعور ہیں جو سماج دشمن عناصر ضلع کے پرامن ماحول کو خراب کرنا چاہتے ہیں عوام اورانتظامیہ کو چاہئے کہ وہ اپنے درمیان بھائی چارے کی فضائ قائم کرکے ان سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائی کریں ہم عوام کے خادم ہیںعوام کو جو بھی مشکلات درپیش ہیں ہمارے دروازے ان کیلئے ہمیشہ کھولے ہیں ضلع کے عوام کو چاہئے کہ وہ مشکوک افراد پر کھڑی نظر رکھے عوام نشاندہی کریں کارروائی انتظامیہ کرئیگی۔

یہ بھی پڑھیں  عمران خان جمعرات کو قصور کا دورہ کریں گے۔ ذرائع

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker