تازہ ترینعلاقائی

پشین:کوئٹہ میں قتل و غارت میں اضافہ ہورہا ہے،سینیٹر حافظ احمد اللہ

پشین﴿بیورو چیف﴾جمعیت علما اسلام کے صوبائی نائب امیر و سنیٹر حافظ احمد اللہ نے کہا کہ بلوچستان بھر بالخصوص کوئٹہ میں بدامنی لاقانونیت اور قتل وغارتگری کے واقعات میں دن بہ دن اضافہ اسلام سے دوری کا نتیجہ ہے پشین میں بے گناہ بلوچوں کے مسخ شدہ ملنا پشتون بلوچ کو لڑانے کی ایک سازش ہے کرایے کے علماوں اور پیسوں کے عیوض لاشیں گرانے والے کرایے کے فوجیوں نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا ہے یہ بات انہوں نے جے یو آئی تحصیل بوستان کے زیر اہتمام منعقدہ شیخ الہند کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے شیخ الہند کی بے مثال قربانیوں ملی اورعلمی خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کی اس موقع پر ایم این اے مولوی آغا محمد صوبائی وزیر مولاناعبدالباری آغا حافظ عبدالقدیم سابق گورنر سید فضل آغا مولوی نظر محمد حقانی عبدالرحمان ظہیر ملک فاروق مہترزئی ودیگر نے خطاب کیا تحصیل امیر مولوی نیاز محمد مفتی محمد نعمان بھی موجود تھے انہوں نے کہاکہ امریکہ اور دیگر مسلم دشمن قوتوں نے دنیا بھر سے مسلمانوں کو نیست ونابود کرنیکا تہیہ کررکھا ہے جنھیں مسلمان کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے اسلامی نظام کی نفاذ اولین ذمہ داری ہے کرسی اور وزارتوں پر یقین نہیں رکھتے عملی جدوجہد سے عوامی مسائل کا خاتمہ کرینگے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کو موت کے گھاٹ اتار نا روز کو معمول بن چکا ہے کوئی ایک شخص بھی محفوظ نہیں جگہ جگہ خون بہانا اور بے گناہ افراد کی مسخ شدہ لاشوں کا ملنا حکومتی ناکامی اور حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے کفری قوتیں قیام امن اور اسلام نظام کی نفاذ میں ایک بہت بڑی رکاوٹ ہے جنکے خلاف ہر صف اول دستے کا کردار ادا کرتے ہوئے کسی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ مجاہدین اور طالبان کی ہر فورم پر حمایت کرتے رہینگے جھوٹے وعدوں اور کھوکھلے وعدوں سے تبدیلی نہیں آئیگی انہوں نے کہا کہ قائد جمہوریت مولانا فضل الرحمان کی مخلصانہ اور اسلام دوست کارکردگی پر ہمیں فر ہے عوام کو عدم تحفظ کا شکار بنانے والے مسلمانوں کے خیر خواہ نہیں اسلام ہمیں بھائی چارے اور اخوت کا درس دیتا ہے جکنے اور بکنے والوں میں سے نہیں ہے حق و صداقت کی جنگ لڑتے ہوئے مسلمانوں کو ہر حال میں تحفظ فراہم کیا جائیگا ہمیں بے بس اور باغی کہنے والے اپنے گریبانوں میں جانکھ کردیکھے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ اور پشین میں بدامنی کے ذمہ دار ملک کے حکمران ہے جہنوں نے عوام سے جینے کا حق چھین کر خودکشی کرنے پر مجبور کردیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ: اسلامی قوانین کے نفاذ کے بغیر ملک میں امن و امان قائم ہونا ناممکن، لیکن آج تک اسلامی قوانین کا نفاذ نہ ہو سکا، رہنما جمعیت علماء اسلام ڈسکہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker