تازہ ترینعلاقائی

پشین:عوامی شکایات پرسینٹری انسپکٹرتبدیل،ایماندار اہلکار تعیناتی کےحکم

پشین﴿بیوروچیف/ملک سعداللہ جان ترین ﴾ عوامی شکایات کی بنا پر سینٹری انسپکٹر کو تبدیل ایماندار اہلکار کو تعینات کرنے کی حکم جاری کردی تفصیلات کے مطابق چیف آفیسر عطائ اللہ بلوچ سے انجمن تاجران آزاد کی ایک وفد نے ملاقات کی جس میں شہر میں صفائی اورستھرائی کے بارے میں بات چیت کی گئی وفد نے چیف آفیسر کو شہرکی صفائی کے بارے میں شکایات پیش کی جس پر چیف آفیسر نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے شہر کے اندر صفائی کا خاص خیال رکھنامیونسپل کمیٹی کے عملے کی ذمہ داری ہے وفد کی شکایات پر پوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے چیف آفیسر نے موجودہ سینٹری انسپکٹر کو تبدیل کرکے اسکے جگہ کسی ایماندار اہلکار کو تعینات کرنے کی حکم جاری کردی شہر میں اسٹریٹ لائٹس کی خرابی اور شہر میں صفائی نہ کرنے والے اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی جائیگی ۔

یہ بھی پڑھیں  پشین:سیکرٹری صحت اور ڈپٹی کمشنر پشین کا مختلف بی ایچ ایوزپرچھاپے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker