پشین﴿بیوروچیف /ملک سعداللہ ترین ﴾سیکرٹری صحت بلوچستان اور ڈپٹی کمشنر پشین کا مختلف علاقوں کے بی ایچ ایوز پر مشترکہ چھاپے،ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر ایک ایل ایچ وی سمیت محکمہ صحت کے کئی ملازمین کو معطل کردیا گیا تفصیلات کے مطابق سیکرٹری صحت بلوچستان عصمت اللہ کاکڑ اور ڈپٹی کمشنر عبدالمنصور کاکڑ نے پشین کے مختلف علاقوں میں واقع بی ایچ ایوز میں اچانک چھاپے مار یں ڈیوٹی میں غفلت کرنے پر پشین کلی مغٹیان بی ایچ ایو کے ایل ایچ وی کو معطل کردیا گیاساتھ ہی خانی بابا میں واقع دوسال سے بند بی ایچ یو کے ڈسپنسر میر عالم سمیت پورے عملے کو ڈیوٹی کے فرائض انجام نہ دینے پر معطل کردیاگیا یاد رہے کہ گزشتہ تین دنوں کے اندر سیکرٹری صحت اور ڈپٹی کمشنر پشین نے ڈیوٹی میں سنجیدگی سے فرائض کی ادائیگی نہ کرنے پر چودہ سے زائد ملازمین کو معطل کرچکے ہیں قبائلی معتبرین نے مزکورہ بالا آفیسران کی اس عوام دوست کارکردگی پر انہیں سراہا ہے دریں اثنائ سیکرٹری صحت عصمت اللہ کاکڑ اور ڈپٹی کمشنر پشین عبدالمنصور کاکڑ نے درخت کے سائے تلے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جبکہ ڈپٹی کمشنر پشین نے رود ملازئی کے ہسپتال میں ڈاکٹروں کو جنریٹر کی فراہمی کا اعلان کیا ہے۔
You must be logged in to post a comment.