تازہ ترینعلاقائی

پشین:اسلام کے نام ونشان مٹانے والوں کومنہ کی کھانی پڑیگی،سید مطیع اللہ

پشین﴿ملک سعداللہ جان ترین﴾ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سید مطیع اللہ آغا نے کہا کہ کھوکھلے نعروں پر یقین نہیں عملی جدوجہد سے ریکارڈ ترقیاتی کا موں کا جال بچھا دیا ہے اسلام کے نام و نشان مٹانے والوں کو منہ کی کھانی پڑیگی خدا کی زمین پر خدا کا نظام چاہتے ہیںاسلام نظام کی نفاذ اولین ذمہ داری ہے دور جدید میں بھی عوام پر کئی عزاب مسلط کرنا کفری قوتوں کی ایک سازش ہے اسلام کی سربلندی کی خاطر اگر موت کو بھی گلے لگانا پڑے تو پیچے نہیں ہٹونگا حالیہ انتخابات میں ووٹ لیتے وقت عوام سے کئے گئے وعدوں کو حقیقی معنوں میں عملی جامعہ پہنا یا جا چکا ہے عوامی مسائل میں اضافہ کرنیوالے ہم میں سے نہیں ہیں اغیار قوتوں نے مسلمانوں کو صفحہ ہستی سے مٹانے کا خواب دیکھا ہے جنھیں جے یو آئی کے ہوتے ہوئے کسی صورت کامیابی نصیب نہیں ہوگی کوئٹہ میں بدامنی انتہائ کو پہنچ چکی ہے کوئی ایک شخص بھی محفوظ نہیں موجودہ حکومت قیام امن کی ابتر صورتحال پر قابو پانے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل بوستان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر حافظ امیر محمد تحصیل بوستان کے امیر حاجی عنایت اللہ بازئی مفتی نعمت اللہ تحصیل پشین کے جنرل سیکرٹری حاجی عزیز اللہ و دیگر نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ اسکیموں اور روزگار کی فراہمی پر سیاست نہیں کرتے بلکہ عوام کو ان کے اپنے جائز حقوق دیکر اپنی فرائض کو سرانجام دیتے ہیں دور جدید میں بھی عوام پر کئی مظالم ڈالے جارہے ہیں جسکی تدارک کیلئے جمعیت علما اسلام کسی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریگی انہوں نے کہا کہ بندوق کی نوق پر سیاست کرنیوالوں میں سے نہیں ہیں ظالموں کیخلاف جنگ اور مظلوموں کا ہر فورم پر ساتھ دینا ہی ہمارا شیوہ ہے حق و صداقت کی جنگ لڑتے ہوئے مسلمانوں کو انکے حقوق دلاکر رہینگے جے یو آئی نے ہر مشکل دور حکومت میں عوام کے مسائل کا حقیقی معنوں میں خاتمہ کیا ہے انہوںنے کہا کہ ملک بھر کیطرح اب بلوچستان میں بھی علمائ کرام غیر محفوظ ہیں آئے روز وارث انبیائ یعنی علمائ کرام کو شہید کیا جارہا ہے جو انتہائی شرمناک اور غیر انسانی فعل ہے شہیدوں کے قاتلوں کو بے نقاب کرتے ہوئے انہیں کیفرکردار تک پہنچائے بغیر چین سے نہیں بیٹیں گے

یہ بھی پڑھیں  حجرہ شاہ مقیم:تنظیم اساتذہ پاکستان نے گریڈ 16کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنیکا حکومت پنجاب کا نوٹیفکیشن مسترد کردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker