تازہ ترینعلاقائی

پشین: اسسٹنٹ کمشنر کا پشین میں ناجائز تجاوزات کیخلاف کریک ڈاون

پشین﴿بیوروچیف/ملک سعداللہ جان ترین﴾ اسسٹنٹ کمشنر پشین یاسر بازئی اور چیف میونسپل آفیسر عطائ اللہ بلوچ کا پشین انتظامیہ کساتھ ملکر شہر میں رات گئے نا جائز تجاوزات کیخلاف کریک ڈاون،کئی سائبان اور سڑکوںپر بنائی گئی سیڑھیاں قبضے میں لے لیکر دکانداروں کو تنبیہ کی گئی کہ آئندہ وہ اس طرح تجاوزات سے باز آجائیں اس موقع پر ڈی ایس پی عابد بازئی بھی موجود تھے تفصیلات کے مطابق عوامی شکایات کی بنائ پر متعلقہ بالاآفیسرآن نے رات گئے کارروائی کرتے ہوئے پشین شہر سے ناجائز تجاوزات ہٹا دئیے گئے ساتھ ہی سڑکوں پر بنائی گئی سیڑھیاں اور ٹریفک نظام میں خلل ڈالنے والی چیزوں کو قبضے میں لے لی جبکہ دکانداروں کو آخری وارننگ دیتے ہوئے آفیسرآن نے کہا کہ پشین شہر ہم سب کا مشترکہ گھر ہے جسکی حفاظت کرنا ہم سب کا اولین فرض ہے لہذا تمام دکانداران ہر اس کام سے باز آجائے جس سے ٹریفک مسائل میں اضافہ ہو اور جو لوگوں کیلئے باعث تکلیف ہوانہوں نے کہا کہ پشین شہر کی خوبصورتی کیلئے ہم سب نے ملکر کام کرنا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  سانحہ عباس ٹاؤن کی تحقیقات میں کوتاہی نہیں کی،قائم علی شاہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker