تازہ ترینعلاقائی

پشین: قوم پرستوں نے سیاست کو بدنام کردیا ہے، سینیٹر مولانا عطا الرحمن

پشین﴿پاک نیوز لائیو﴾جمعیت علما اسلام کے مرکزی نائب امیر و سنیٹرمولانا عطا الرحمان نے کہا کہ ملک میں جاری بدامنی لاقانونیت اور قتل و غارتگری کے واقعات میں اضافے کے ذمہ دار امریکہ اور ایجنسیوں کے پیدا کردہ جعلی پارٹیاں ہیں مسلمانوں اور بالخصوص علما کرام کو ایک سازش کے تحت موت کے منہ میں دھکیلا جارہا ہے جنھیں جمعیت علما اسلام کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے شیخ الہند نے اسلام کی خاطر بے مثال قربانیاں دی ہے جسکا تاریخ گواہ ہے مدارس اور مساجد کو بموں سے اڑانے والے مسلمانوں اور اسلام کے خیر خواہ نہیں حیلے بہانوں پر یقین نہیں عملی جدوجہد سے مسلمانوں کو درپیش تمام مسائل کو جڑ سے اکھاڑنے کا تہیہ کررکھا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشین کلی حرمزئی میں شیخ الہند کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر مرکزی جنرل سیکرٹری و سنیٹر عبدالغفور حیدری مولانا محمد خان شیرانی سنئیر صوبائی وزیر مولانا عبدالواسیع ایم این اے مولوی آغا محمد صوبائی وزیر مولانا عبدالباری آغا سابق گورنر سید فضل آغا حافظ قدیم ضیائ الحق عبدالرحمان ظہیر عبدالباقی شاکر اور دیگر نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ قوم پرستوں نے سیاست کو بدنام کردیا ہے علمائ حق پر الزامات لگانے والے کسی معافی کے مستحق نہیں بندوق کلچر کی صورت میں حمایت نہیں کرتے ملکی ایجنسیوں اور قوم پرستوں نے عوام کو د ھوکے میں رکھ کر انہیں دیوار سے لگانے پر مجبور کردیا ہے انہوں نے کہا کہ کچھ قوتیں امریکہ کے اشارے پر پرامن اور جمہوری پاکستان کو بارود اور بموں کا قلعہ بنانے پر تلے ہوئے ہیں ملکی ایجنسیاں تمام تر صورتحال سے بخوبی آگاہ ہونے کے باوجود بھی ٹھس سے مس نہیں ہورہی جو لمحہ فکریہ اور سالہ کروڑ عوام کیساتھ سراسر زیادتی کے مترادف ہے طالب اور مجاہد ہم میں سے ہیںاسکی حفاظت مرتے دم تک کرتے رہینگے انہوں نے کہا کہ ملک بھر بالخصوص خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں قیام امن کی ابتر صورتحال نے لوگوں سے جینے کا حق کا چھین کر عدم تحفظ کا شکار بنا دیا ہے جگہ جگہ بے گناہ اور معصوم نہتے لوگوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا جاتا ہے جمعیت علمااسلام عوام کو تحفظ دئیے بغیر چین سے نہیں بیٹیں گی انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائ اسلام نے اسلامی نظام کی نفاذ اور مسلمانوں کی بقائ کی خاطر بے پناہ قربانیاں دی ہے جو کسی سے پوشیدہ نہیں زئی و خیلی کی سیات پر یقین نہیں رکھتے عملی کاموں سے عوامی مسائل کا خاتمہ کرتے ہوئے انہیں ہر حال میں تحفظ فراہم کرنا ہی ہمارا شیوہ ہے جکنے اور بکنے والوں میں سے نہیں امریکہ مسلمانوں کو نیست و نابود کرنیکا خواب دیکھ رہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت ایک نازک ترین دور سے گزر رہا ہے دور جدید میں بھی عوام کو کئی مسائل و مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کچھ سازشی عناصرنے مسلم دشمن قوتوں کے ساتھ ملکر علمائ حق کو صفحہ ہستی سے مٹانے اور انہیں مختلف ناموں پر قتل کرنیکا ایک منصوبہ بنایا ہے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی مخلصانہ پالیسیوں سے ملک میں تبدیلی آئیگی انہوں نے کہا کہ اہل مسلم اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق پیدا کرکے اسلام دشمن قوتوں کیساتھ جنگ میں جمعیت علمائ اسلام کا بھر پور ساتھ دیں بلوچستان میں قوم پرست جماعتیں جمعیت علمااسلام کی مقبولیت سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے انہوں نے کہا کہ قوم پرستی کی بنیاد پر سیاست کرنیوالی پارٹیوں کو عوام نے صدیوں پہلے ہی رد کردیا ہے آنیوالا دور جمعیت علمائ اسلام کا ہے صوبہ بلوچستان میں ریکارڈ ترقیاتی کاموں کے جھال بچھانے کا سہرا جمعیت علما اسلام کے سرجاتا ہے جہنوں نے بلاتعصب رنگ و نسل عوامی مفادات کو مد نظر رکھ کر انہیں درپیش مسائل کا خاتمہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  آزاد کشمیر الیکشن،ابھی عشق کے امتحاں اور بھی ہیں!

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker