پشین﴿ملک سعداللہ جان ترین﴾ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سید مطیع اللہ آغا نے کہا کہ پشین سے معاشرتی برائیوں کا خاتمہ کردیا جائیگا عوام کو درپیش مسائل کو جڑ سے اکھاڑنا ہے پشین سے بے روزگاری کا نام ونشان مٹانے اور بے روزگارتعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنیکا سہرا جمعیت علمائ اسلام کے سرجاتا ہے مولاناامداد اللہ کا قتل آفسوسناک ہے ملک میں علمائ کرام کا قتل معمول بن چکا ہے جمعیت علمائ اسلام قیام امن کو بر قرار رکھتے ہوئے علمائ حق کی حقیقی معنوں میں دفاع کریگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشین میں مختلف وفود سے بات چیت کے دوران کیا اس موقع پر تحصیل امیر مولوی نیا ز محمد جنرل سیکرٹری حاجی عزیز اللہ سالار مفتی محمد نعمان عبدالعلیم خدام حاجی اسحاق یونس کاکڑ نجیب اللہ ترین بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائ اسلام کا دن بہ دن فعال اور مقبول ہونا اکابرین کی اسلام دوست مخلصانہ پالیسیوں اور کارکنوں کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے اسلامی نظام کی نفاذ اور مسلمانوں کی بقائ کی جنگ ہر حال میں لڑتے رہینگے جے یو آئی نے ہر مشکل دور حکومت میں عوامی مسائل کا خاتمہ کرتے ہوئے انھیں تحفظ فراہم کیا ہے جو کسی سے پوشیدہ نہیں انہوں نے کہا کہ زئی و خیلی کی سیاست پر یقین نہیں بلکہ عملی جدوجہد سے معاشرتی برائیوں کو جڑ سے اکھاڑنا ہی ہماری اولین ذمہ داری ہے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان نے اسلام کی خاطر بے مثال قربانیاں دی ہے جسکی قربانیوں پر ہمیں فخر ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائ اسلام نے صوبہ بھر کیطرح پشین میں بھی کروڑوں روپے کی لاگت سے ریکارڈ ترقیاتی کاموں کا جھال بچھا کر علاقے کے لوگوں کا دیرینہ مطالبہ فوری حل کردیا انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں بے گناہ علمائ کرام کو ایک سازش کے تحت موت کے گھاٹ اتار دیا جاتا ہے مساجد اور دینی مدارس کی حفاظت ہر مسلمان کا اولین فرض ہے بندوق کلچر کی کسی صورت میں حمایت نہیں کرتے انہوں نے کہا کہ پشین میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کیلئے سنجیدہ بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں پشین کے عوام آپس میں متحد ہوکر ظالم کیخلاف جنگ اور مظلوم کا ساتھ دینے میں ہمارا بھرپور ساتھ دیں۔
You must be logged in to post a comment.