پشین﴿پاک نیوز لائیو﴾ سی آئی اے پولیس کی کارروائی ،83کلو گرام اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد ملزم گاڑی سمیت گرفتار ضلعی پولیس آفیسر حاجی اسد خان ناصر نے سٹی تھانے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈی آئی جی ژوب ریجن کی واضح ہدایت ہے کہ پشین میں قیام امن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا پرامن پشین کو جرائم سے پاک بنانے کا تہیہ کررکھا ہے پولیس تحفظ عامہ کو ہرحال میں برقرار رکھے گی انہوں نے کہا کہ مجھے خفیہ اطلاع ملنے پر میں نے ڈی ایس پی رازق خان کی سربراہی میں ایک چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی جہنوں نے کارروائی کرتے ہوئے زیڈ ایچ او1855کرولا گاڑی برنگ سیاہ کو روکا گاڑی کی تلاشی لینے پر 83کلو گرام اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد ہوئی منشیات کی اسمگل کرنے پر گاڑی ڈرائیور نصیب اللہ کو گاڑی سمیت گرفتار کرلیا گیا انہوں نے کہا کہ پشین کو بارود کا ڈھیر اور منشیات کا اڈہ بنانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائیگی پرامن پشین کو خراب کرنیوالے کسی معافی کے مستحق نہیں پشین پولیس تحفظ عامہ کو برقرار رکھنے کیلئے ہر صف اول دستے کا کردار ادا کررہی ہے عوام کو تحفظ دئیے بغیر چین سے نہیں بیٹیں گے دوسری جانب ملزم نصیب اللہ نے بھی میڈیا کے سامنے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہاکہ مزکورہ چرس کو میں ڈگر سے علاقہ گلستان اسمگل کررہا تھا کہ پشین پولیس نے راستے میں رکاوٹ بن کر ہمارا بنا بنایا منصوبہ ناکام بنادیا۔
You must be logged in to post a comment.