تازہ ترینعلاقائی

پشین:مولاناعبدالباری آغانےکہاکہ جنوبی پشتونخوا اور افغانیہ صوبے کی مخالفت نہیں کرتے

پشین﴿ملک سعداللہ جان ترین﴾صوبائی وزیر پی ایچ ای مولانا عبدالباری آغا نے کہا کہ جنوبی پشتونخوا اور افغانیہ صوبے کے قیام کی مخالفت نہیں کرتے عوامی مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا امریکہ اور دیگر اسلام دشمن قوتوں نے مسلمانوں کو نیست ونابود اور مدارس و مساجد کو تباہ کرنیکا تہیہ کررکھا ہے جمعیت علمائ اسلام کی مقبولیت سے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہے کلی حرمزئی اور بالخصوص ضلع پشین میں کروڑوں روپے کی لاگت سے ریکارڈ ترقیاتی کاموں کا سہر ا جے یو آئی کے سرجاتا ہے یہ بات انہوں نے کلی حرمزئی میں قوم پرست جماعتوں سے سینکڑوں افراد کے مستعفی ہونے کے بعد پارٹی میں شمولت اور دیگر تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ایکسین پی ایچ ای اصغر درانی ایکسین واپڈا سعد اللہ کاکڑ محمد صادق کاکڑ جبار آغا اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ ملک بھر بالخصوص بلوچستان میں بدامنی لاقانونیت اور قتل و غارتگری کے واقعات نے لوگوں کو عدم تحفظ کا شکار بنا دیا ہے امریکہ اور دیگر مسلم دشمن قوتوں نے مسلمانوں کو صفحہ ہستی سے مٹانے کا خواب دیکھا ہے انتظامی صوبے کے قیام کی کسی پلیٹ فارم پر مخالفت نہیں کرینگے بندوق کلچر کی حمایت نہیں کرتے صوبے کے دیگر اضلاع کی نسبت پشین میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کاموں کا جھال بچھا دیا گیا ہے جھوٹ کی بنیاد پر سیاست کرنیوالوں میں سے نہیں ہیں حالیہ انتخابات میں عوام سے ووٹ لیتے وقت کئے گئے وعدوں کو ایک حد تک پورا کرلیا گیا ہے حالیہ دنوں جمعیت علمائ اسلام کلی حرمزئی کے زیر اہتمام منعقدہ موٹر سائیکل ریلی میں ہزاروں لوگوں کی شرکت سے مخالفین کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں مجاہدین اسلام کی ہر فورم پر ساتھ دینا ہی ہمارا شیوہ ہے انہوں نے کہا کہ ضلع پشین کو امن کا گہوارہ بنانے کا تہیہ کررکھا ہے قیام امن اور نظام تعلیم کی بہتری کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں کلی حرمزئی میں سپورٹس اسٹیڈیم اولین ترجیح ہے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا اور انہیں درپیش ہر مسائل کا خاتمے تک چین سے نہیں بیٹیں گے۔۔۔۔

یہ بھی پڑھیں  رمضان کے دوران نماز ہال میں ادا نہیں ہو گی: این سی او سی کی ہدایت

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker