تازہ ترینعلاقائی

پشین:چند صوبائی وزرا کی جھوٹی تسلیوں سے کچھ نہیں ہوگا،سید عبدالقہار

پشین﴿بیوروچیف/ملک سعداللہ جان ترین﴾چند صوبائی وزرائ کی جھوٹی تسلیوں سے کچھ نہیں ہوگا پشین میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ نے ذمینداروں کو ایک بار پھر احتجاج کرنے پر مجبور کردیا ہے جلد ہی بجلی کی عدم فراہمی کیخلاف گریڈ اسٹیشنوں کا گھیراو اور پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کیا جائیگاپشین کا مکمل دارومدار زراعت سے وابسطہ ہے جو بجلی نہ ہونے کیوجہ سے تباہ اور ذمینداران دیوالہ پن کاشکار ہوگئے ہیں ان خیالات کا اظہار ذمیندار ایکشن کمیٹی پشین کے چیئرمین سید عبدالقہار آغا حاجی حبیب اللہ کمالزئی حاجی عبدالواجد طورہ شاہ حاجی خالقداد ملکیار ڈاکٹر حیات اللہ ملکیارحاجی طورجان منزری حاجی محیب اللہ ملیزئی نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہاکہ ذمینداروں کے عین سیزن کے دوران بیس سے بائیس گھنٹے لوڈشیڈنگ سے ذمینداروں کو روزانہ کی بنیادوں پر کروڑوں روپے نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اگر یہی حال رہی تو ستر فیصد نوجوان بے روزگار رہینگے جس کے ذمہ دار پشین کے منتخب عوامی نمائندگان ہونگے انہوں نے کہا کہ چند صوبائی وزرائ کے اخباری بیانات سے ہمیں ورغلایا نہیں جاسکتا اگر بجلی لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ نہ کیا گیا تو سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائینگے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button