تازہ ترینعلاقائی

پشین:پولیو جیسے مو زی مرض سے پاک کرنے کا حدف حاصل کرنا ہوگا،ڈپٹی کمشنر

پشین﴿ملک سعد اللہ جان ترین ﴾ڈپٹی کمشنر پشین ظہیر حسن نے کہاکہ پولیوایک خطرناک مرض ہے اس کے خاتمہ کیلئے موجودہ حکومت ہرممکن اقدامات کررہی ہے پولیو مہم میں کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپرواہی ہر گزبرداشت نہیں کی جائے گی ان خیالات کا اظہا رانہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹر کٹ پشین کو پولیو جیسے مو زی مرض سے پاک کرنے کا حدف حاصل کرنا ہوگا ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ موجودہ حکومت تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے پولیو کے خاتمے کا حکومت نے پختہ ارادہ کیا ہوا ہے اس میں لوگوں کو بھرپور تعاون کرنا چایئے اور اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے چائیں ضلعی حکومت پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کیلئے مختلف ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ڈسٹرکٹ پشین میں پانچ تحصیل اور تمام دیہی علاقوں میں پانچ سال تک کے عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker