تازہ ترینعلاقائی

پشین:پیغمبر دوجہاں کی شان میں گستاخانہ فلم کیخلاف ترین قومی موومنٹ کی احتجاجی ریلی

پشین(ملک سعد اللہ جان ترین) پیغمبر دوجہاں کی شان میں گستاخانہ فلم کیخلاف ترین قومی موومنٹ نے ایک احتجاجی ریلی نکالی جو شہر کے مختلف مقامات سے ہوتا ہوا پریس کلب پشین کے سامنے جلسے میں تبدیل ہوگئیں اسی اثناء پشین میں مکمل شٹرڈاون بھی رہا جلسے سے ترین قومی موومنٹ کے رہنماوں محمود خان ترین حاجی عبدلباقی ملک علاو الدین ترین حاجی عبدالطیف اور دیگر نے خطاب کے دوران شیطانی فلم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور انکے اتحادیوں نے ایک منصوبے کے تحت پیغمبر دو جہاں کی شان میں گستاخانہ فلم بناکر مسلمانوں کے جذبات کو للکارہ ہے کافر فلمساز کو سرعام سزا دیکر مسلمانوں کے مطالبات کو فوری تسلیم کئے جائیں بصورت دیگر سخت احتجاجی تحریک چلائی جائیگی۔

یہ بھی پڑھیں  میاں چنوں: کالونی شوگر ملز انتظامیہ اور پاکستان کسان اتحاد کے درمیان مزاکرات ناکام

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker