تازہ ترینعلاقائی

پشین: کونسل آف آل بلوچستان پریس کلبز کے زیر اہتتمام آج ریلی نکالی جائے گی

پشین(عتیق اللہ ترین سے)کونسل آف آل بلوچستان پریس کلبز کے زیراہتمام صحافیوں کے قتل عام اور ڈرائے دھمکانے کیخلاف آج رات آٹھ بجے پشین میں ایک پرامن مشعل بردار ریلی نکالی جائیگی صوبہ بھر کے تمام اضلاع کے صحافی پشین پہنچ گئے مشعل بردار ریلی میں صوبہ بھر کے صحافیوں سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما بھی شرکت یقینی بنائینگے جبکہ کل کوئٹہ پریس کلب کے سامنے بھی احتجاجی مظاہرہ ہوگا صوبائی چیئرمین ملک سعد اللہ ترین نے کہا کہ صحافیوں کی بلاتفریق خدمت کا جذبہ دل میں لئے میدان میں اترے ہیں قلم کے صیح استعمال پر صحافیوں کو شہید کیا جارہا ہے پوچھنے والا کوئی نہیں انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں میں صحافیوں کا ایک سازش کے تحت ٹارگٹ کلنگ جاری ہے گزشتہ دنوں خضدار کے صحافی عبدالحق کو قتل کیا گیا جسکا قاتل تاحال گرفتار نہ ہوسکیں جو قابل مذمت عمل ہے انہوں نے کہا کہ خاران میں حاجی عارف پر مقدمہ درج کرنا صحافیوں کو للکارنا ہے صحافیوں کے قتل عام کیخلاف احتجاج کا سلسلہ جاری رہیگا

یہ بھی پڑھیں  کورونا: 24 گھنٹے کے دوران 54 اموات، 2363 نئے مریض رجسٹرڈ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker