تازہ ترینعلاقائی

پشین،’’بڑی تصادم کا خطرہ ‘‘سرخاب مہاجر کیمپ کی اراضی پر گیم سٹارٹ،انتظامیہ خاموش

پشین (بیوروچیف) ’’بڑی تصادم کا خطرہ ‘‘افغان مہاجر کیمپ سرخاب میں زمینوں کی خرید و فروخت کا نوٹس لیا جائے ۔سرخاب مہاجر کیمپ کی زمینوں کے مالک ترین قوم یعنی ہیکل زئی ،خدائیدادزئی،ملیزئی اور بٹے زئی ہے 1980ء میں حکومت کے ساتھ ہونیوالے معاہدے کے تحت سرخاب کی زمین افغان رفیوجز کو رہائش کیلئے دی گئی تھی اور معاہدے کے تحت تمام تر بنیادی صحت کے مراکز ،سکول اور ٹیوب ویلز افغان مہاجرین کے انخلاء کے بعد ترین قوم کے سربراہان کو سونپی جائیگی ۔چھتیس برسوں سے افغان مہاجرین ترین قوم کے اس اراضی پر مقیم تھے اور اب جب افغانستان واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے تو وہاں فروخت کا بازار میں گرم ہوچکا ہے خریداروں میں بڑی تعداد ان افغان مہاجرین کی ہے جو تقریباً چالیس سال پہلے پشین آئے اس بیتی گنگاہ میں چند لوکل افراد بھی ہاتھ دو رہے ہیں ان خیالات کا اظہار ترین قوم کے سربراہان نے روزنامہ آواز کو بتاتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ چند شر پسند عناصر پشین کے پرامن ماحول کو خراب کرنے کیلئے کوششیں کررہے ہیں ہماری شرافت کو کمزوری نہ سمجھا جائے حکومت تمام تر صورتحال کی تحقیقات کراکر 1980ء کے معاہدے پر عملدرآمد کو یقینی بنائے اور ضلعی انتظامیہ خواب غفلت سے بیدار ہوکر علاقے کو تصادم سے بچانے کیلئے فوری طور سرخاب کی اراضی پر قابض خریدار کو نکال کر ہر قسم کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کریں۔

یہ بھی پڑھیں  پشین:شہراورگردونواح میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker