تازہ ترینعلاقائی

پشین:آزادی صحافت پر وار، محب ترین پر حملہ، حملہ آور گرفتار،دو فرار

پشین (بیوروچیف) پشین کے مقامی صحافی محب ترین پر قاتلانہ حملہ،شدید زخمی ،کوئٹہ منتقل،مقدمہ درج ،ایک ملزم گرفتار،دو فرار ۔نجی ٹی وی اور آن لائن خبررسا ں نیوز ایجنسی کے رپورٹر محب اللہ ترین اپنے آفس میں صحافتی خدمات سرانجام دے رہے تھے کہ اسی اثناء لیویز وردی میں ملبوث شخص سمیت تین افراد دفتر میں داخل ہوتے ہی ہینڈ پنچ اور چاقوؤں سے محب اللہ ترین پر پے در پے واروں سے انہیں شدید زخمی کردیا گیا پشین پولیس نے مقدمہ درج کرکے عبداللہ نامی شخص کو گرفتار کرلیا جبکہ دو ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے زخمی صحافی کو طبی سہولیات کیلئے متعلقہ سول ہسپتال پشین پہنچایا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں کوئٹہ سول ہسپتال ریفرکردیا گیا دریں اثناء صحافتی تنظیمیں سراپا احتجاج ہے صحافی تنظیموں نے واقعے کی شفاف تحقیقات اور ملزمان کیخلاف سخت قانونی کارروائی اور صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button