علاقائی

پشین:ترین قومی موؤمنٹ کی کال پرپشین شہر میں پرامن مکمل شٹرڈاون ہڑتال رہی

پشین ﴿بیوروچیف﴾پشین سے اغوائ ہونیوالے تین افراد کی عدم بازیابی کے سلسلے میں ترین قومی موؤمنٹ کی کال پر پشین شہر میں پر امن مکمل شٹر ڈاون ہڑتال رہی کسی قسم کا ناخوشگوار واقع رونما نہیں ہوا پولیس نے شہر کا کنٹرول سنبھال رکھا تھا۔ترین قومی موؤمنٹ کے صوبائی صدر حیات اللہ ترین کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی جو مختلف روڈوں سے گزرتی ہوئی باچا خان چوک پر جلسے کی شکل اختیار کرگئی ۔جلسے سے صوبائی صدر حیات اللہ ترین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشین شہر میں امن وامان کی صورتحال دن بدن خراب ہوتی جاری ہے ہر روز اغوائ برائے تاوان ،لاقانونیت اور بدامنی کے وارداتوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ضلعی انتظامیہ ان سب صورتحال سے بخوبی آگاہ ہیں مگر بد قسمتی سے اپنے آنکھوں پر پٹھیاں باندھے بیٹھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قائم مقام ڈپٹی کمشنر داؤد خلجی نے سرعام اغوائ کاروں کو اسلحے کی کھلم کھلا چُٹ دیا ہے ۔پشین سے جن تین افراد کو اغوائ کیا گیا ہے تاحال قائم مقام ڈپٹی کمشنر نے اس حوالے سے کوئی کارروائی نہیں کی ہے پشین کے باشعور اور غیرتی عوام کو کمزور اور بے بس نہ سمجھا جائے ۔انہوں نے کہا کہ پشین سے منتخب صوبائی وزرائ جو کھیل عوام کیساتھ کھیلنا چاہتے تھے کھیل لیا ۔ہمارے علاقے کے پرامن ماحول کو خراب کرنے میں علاقے سے منتخب وزرائ کا کردار نمایا رہا ہے ان وزرائ کو گاڑی بنگلا ٹیوب ویل اور جیبیں بر چکی ہیں اب ان کو چاہئے کہ باعزت طور پر مستعفی ہوجائیںانہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ اس شٹر ڈاؤن ہڑتال میں انجمن تاجران آزاد ،کاکڑ جمہوری وطن پارٹی اور مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور تعاون کیا ہماری احتجاج کا سلسلہ جاری رہیگا ۔آج بروز ہفتہ کوئٹہ چمن شاہراہ،پشین ،ڈب خانزئی کراس،ہیکل زئی کراس،سرخاب اور یارو پر پہیہ جام ہڑتال ہوگی۔جلسے سے انجمن تاجران آزاد کے صدر ملک سعداللہ جان ترین اور موؤمنٹ کے عہدیدار محمود خان ترین اور دیگر نے خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker