تازہ ترینعلاقائی

پشین،بلوچستان میں گورنرراج کی نفاذ کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی، ہزاروں افراد کی شرکت

pashin picپشین(مانیترنگ سیل)پشین،بلوچستان میں گورنرراج کی نفاذ کیخلاف پشین میں رکن صوبائی اسمبلی مولوی عبدالباری آغا کی زیر قیادت احتجاجی ریلی نکالی گئیں جو حرمزئی سے ہوتی ہوئی پشین شہر میں جلسے کی شکل اختیار کرگئی ریلی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ریلی کے شرکاء نے مختلف پلے کارڈز اٹھائے تھے جس پر بلوچستان میں گورنر راج نامنظور نامنظور،کے علاوہ کئی نعرے درج تھی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی سید مولوی عبدالباری آغا جمعیت علماء اسلام تحصیل حرمزئی کے امیر شیخ محمد علی آغا محمددین بریالئی حاجی ضیاء الحق ترین اور دیگر نے کہا کہ صوبہ بلوچستان میں گورنر راج غیر جمہوری عمل ہے جو ایک سازش کے تحت بلوچستان کے عوام پر لاگو کیا گیاگورنر راج کی نفاذ سے حالات ٹھیک نہیں بلکہ مزید خراب ہونگے گورنر راج بلوچستان میں آباد اقوام کو آپس میں لڑانے کا ایک منصوبہ ہے صوبائی وزراء یعنی اسمبلی کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹیں گے انہوں نے کہا کہ جمہوری ملک میں اسلام دشمن قوتوں کے زیر خریدار لوگوں کی غیر جمہوری اقدامات کسی صورت قبول نہیں صوبہ بلوچستان میں گورنرراج کی نفاذ سے عوامی مسائل کا خاتمہ نہیں بلکہ کئی گناہ اضافہ ہوگا صوبہ بلوچستان کے مخلوط صوبائی حکومت کی بحالی عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے جو ہر حال میں پورا ہوگا انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کی دن بہ دن مقبولیت اکابرین کی مخلصانہ عوام دوست کارکردگی کا نتیجہ ہے آنیوالے الیکشن میں کارکردگی کی بناء پر حصہ لیکر کلین سوئپ کرکے دیکھائینگے آمرانہ قوتوں نے پرامن پاکستان کو تباہ وبرباد کرنیکا خواب دیکھا ہے جنھیں جے یو آئی کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیگی۔

یہ بھی پڑھیں  پشین:سیکرٹری صحت اور ڈپٹی کمشنر پشین کا مختلف بی ایچ ایوزپرچھاپے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker