علاقائی

پشین: قلعہ عبداللہ اور پشین کی انتظامیہ انتھک کوششوں سے اغوا ہونیوالے تین مغوی باعزت بازیاب

پشین﴿بیوروچیف/ملک سعداللہ جان ترین﴾ قلعہ عبداللہ اور پشین کی انتظامیہ انتھک کوششوں سے اغوائ ہونیوالے تین مغوی باعزت بازیاب۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پشین کے قریب سے اسلحے کے زورپر تین افراد ثنائ اللہ نائب خان اوربہادر خان کو اٹھایا گیا جس پر ڈپٹی کمشنر عبدالمنصور کاکڑ ڈی پی او اسد خان ناصر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرقلعہ عبداللہ حاجی مقبول انور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشین داؤد خلجی اور اسسٹنٹ کمشنر حبیب اللہ موسیٰ خیل نے گلستان کے معتبرین سے ملاقات کی اور تین مغویوں کو باعزت طور بازیاب کراکر گھر پہنچادیئے ۔ترین قبیلہ اور غبیزئی قوم کے چند افرادکے درمیان تحفظات ختم کرانے کیلئے گلستان اور پشین کے معتبرین کا مشترکہ کمیٹی بنادی گئی۔جلد ہی تشکیل کردہ کمیٹی مل بیٹھ کر مسئلہ کو حل کرئینگے۔

یہ بھی پڑھیں  قصور:مجلس صفتاں پاک رسول دیاں کے بانی حاجی شمس الدین قصوری کوسپرد خاک کردیا گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker