علاقائی

پشین:بندوق کسی بھی مسئلے کا حل نہیں بلکہ ہر مسئلے کا حل مل بیٹھ کر نکالا جا سکتا ہے،10رکنی کمیٹی

پشین﴿بیوروچیف /ملک سعداللہ جان ترین﴾گزشتہ روز پشین سے اسلحے کے زورپر اٹھائے گئے افراد جنہیں ضلعی انتظامیہ نے انتھک کوششوں کے بعد بازیاب کروائے اور اس سلسلے میں 10رکنی کمیٹی حاجی سردار غلام مصطفی خان ترین کی سربراہی میں تشکیل دی گئی تھی کمیٹی اراکین قبائلی رہنما حاجی ملک در محمد خان ترین مولوی محمد ہمایوں مولوی خیر محمد طور آغا عنایت اللہ خان اچکزئی ملک محمد شاہ کاکڑ حاجی اصغر علی ترین اور دیگر نے گلستان میں غبیزئی قوم کے معتبرین حاجی اکبر خان غبیزئی شکور خان غبیزئی حاجی قادر خان غبیزئی حاجی ولی محمد خان غبیزئی حاجی قلندر خان غبیزئی اور دیگر سے ملاقات کی۔معتبرین نے ترین قوم اور غبیزئی قوم کے درمیان گزشتہ روز پیش آنے والا واقعے کا حل نکالنے کیلئے خوشگوار موڈ میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پشتون اپنی روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے قبائلی رنجشون ا خاتمہ کرنے پشتون اپنے اختلافات اور نفرت بھلا کر آپس میں بھائی چارہ اوراپنے علاقوں میں امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے کوششیں کریں۔بندوق کسی بھی مسئلے کا حل نہیں بلکہ ہر مسئلے کا حل مل بیٹھ کر نکالا جا سکتا ہے۔10رکنی کمیٹی پشین اور غبیزئی قوم کے معتبرین نے دونوں اقوام کے درمیان تنازعہ کا حل بروز ہفتے کو کریگی۔اسی موقع پر اے ڈی سی پشین داؤد خان خلجی اے ڈی سی قلعہ عبداللہ حاجی مقبول انور اور اسسٹنٹ کمشنر انعام اللہ بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں  مسلم لیگ (ن) اورپیپلزپارٹی قبائلی گروپ بنا کر انتخاب میں حصہ لینے کیلئے میدان میں اترآئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker