علاقائی

پشین:ایپکائ کے کارکن کا بدھ کو احتجاجی جلسہ،15مارچ کو لانگ مارچ ہوگا

پشین﴿بیوروچیف/ملک سعداللہ جان ترین﴾ ایپکائ ڈی سی آفس یونٹ کے سرکاری کواٹروں سے غیر مقامی اشخاص کا قبضہ ختم کرکے دم لینگے۔ایپکائ کے کارکن بدھ کو احتجاجی جلسہ اور15مارچ کو لانگ مارچ ہوگا ان خیالات کا اظہار آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ضلع پشین کے صدر محمد رسول وفا کاکڑ سینئر نائب صدر دوئم حاجی بہاؤالدین ترین جنرل سیکرٹری حاجی محمد رمضان برشوری یونٹ سیکرٹری غلام لالا محکمہ صحت یونٹ سیکرٹری نصیر احمد کاکڑ نے اپنے خطاب میں کیا۔ڈی ایچ او آفس پشین میں ایک پروقارتقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت ضلعی صدر ایپکائ محمد رسول وفا کاکڑ مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شاہجہان پانیزئی ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر محمد اعظم کاکڑ پی ایم اے کے صدر ڈاکٹر عبداللہ ناشناس تھے اور ایپکائ کے کثیر تعداد میں ممبران نے شرکت کی۔پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے محمد رسول وفا کاکڑ نے کہا کہ ہماری احتجاجی تحریک شروع ہے اور ان کے لئے ہم دن رات محنت کرکے اپنے احتجاجی تحریک کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کی کوشش کررہے ہیں ہر بدھ کو ایپکائ ضلع پشین ڈی سی آفس میںاحتجاجی جلسہ ہوگا اور کارکن بڑی تعداد میں 15مارچ کے لانگ مارچ کو کامیاب بنائیں محمد رسول وفا کاکڑ نے مزید کہا کہ ایپکائ ضلع پشین نے جو ڈپٹی کمشنر کو اپنے مطالبات پیش کئے ہیں ان کو فوری طور پر حل کریں اور ان کو غیر سنجیدگی سے لینے کی کوشش نہ کریں بلکہ ان کو فوری طور پر حل کریں اور ہمارے ڈی سی آفس یونٹ کے سرکاری کوارٹروں سے فوری طور پر قبضہ ختم کرائے ہمارے حوالے کیا جائے ۔دوسرا پروگرام محکمہ پی ایچ ای دفتر میں ہوا اس احتجاجی پروگرام میں پی ایچ ای کے تمام ملازمین نے شرکت کی اور احتجاجی پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروکار لانے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑ ینگے محمد رسول وفا کاکڑ نے کہا کہ افیسران کے آنے جانے سے کو بروکار نہیں ہے آنے والوں خوش آمدید اور جانے والوں کو خداحافظ کہیں گے اس میں محکمہ پی ایچ ای انجینئر ارباب اور ایس ڈی او عدنان نے شرکت کی ۔ڈاکٹر شاہجہان پانیزئی نے کہا کہ ایپکائ ایک واحد تنظیم ہے کہ وہ ہر طبقے کیلئے مرعات لائی ہے اور ہم ان کے ساتھ دینگے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker