علاقائی

پشین:نامعلوم مسلح افراد نے ٹرک سے تین افراد کو اتار کر اغوائ کرلیا

پشین﴿بیوروچیف﴾پشین نامعلوم مسلح افراد نے ٹرک سے تین افراد کو اتار کر اغوائ کرلیا تفصیلات کے مطابق پشین کے قریبی علاقے سرانان سے نامعلوم مسلح افراد نے ٹرک میں سوار کلی خدائیدادزئی کے تین افراد ثنائ اللہ بہادر اور نائب خان کو اسلحے کے زور پر اغوا کرکے فرار ہوگئے متعلقہ لیویز نے اغوائ کاروں کی گرفتاری اور مغویوں کی باذیابی کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی دریں اثنائ ترین قومی موومنٹ کے صوبائی صدر حیات اللہ ترین زمان ترین ملک علاوالدین ترین اور دیگر رہنماوں نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پشین میں اغوائ برائے تاوان کی بڑھتی ہوئی وارداتوں نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے علاقے میں کوئی ایک شخص بھی محفوظ نہیں مغویوں کی باذیابی جلد یقینی بنائی جائیں بصورت دیگر سخت احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہوجائینگے۔۔۔۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker