تازہ ترینعلاقائی

پشین:قتل،اغوائ برائےتاوان کی وارداتوں میں اضافہ

پشین ﴿بیوروچیف / ملک  سعد اللہ جان ترین﴾ پشین میں لا قانونیت  قتل و غارتگری  اور اغوائ  برائے  تاوان کی وارداتوں میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے علاقے میں کوئی ایک شخص بھی محفوظ نہیں گزشتہ کئی دنوں سے مختلف مقامات پر لاشوں کا ملنا اور چوری و ڈکیتی کے واقعات میں بے پناہ اضافے نے لوگوں سے جینے کا حق چھین لیا ہے 85سالہ سراج الدین آغا کی بحفاظت بازیابی تک چین سے نہیں بیٹیں گے ان خیالات کا اظہار سابق ایم پی اے و قومی جرگہ کے کنوئینر حاجی سردار مصطفی خان ترین نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیف آف السادات سید بدر الدین شاہ آغا جمعیت نظریاتی کے ضلعی امیر مولوی حبیب اللہ آغاسید علاو الدین آغا بہاو الدین ملکیار پشتونخوا میپ کے عیسیٰ روشان سابق تحصیل ناظم شراف آغااے این پی کے ضلعی صدر ہدایت اللہ کاکڑاور دیگر سیاسی و قبائلی افراد بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں کلی شاگی شنغری سے دو گاڑیوں میں سوار ہمسایہ ضلع سے تعلق رکھنے والے افراد نے مسلح افرادنے دن دہاڑے ایک سفید پوش 85سالہ بزرگ شخص سید حاجی سراج الدین کو اغوائ کیا گیا منتخب عوامی نمائندے اغوائ کاروں کی پشت پناہی کررہی ہے منتخب صوبائی وزرائ نے حالیہ انتخابات میں عوام سے ووٹ لیتے وقت کئے گئے وعدوں پر پانی پھیر دیا پشین کے تمام قبائل آپس میں متحد ہوکر ظالموں کے خلاف جنگ میں ہمارا ساتھ دیں انہوں نے کہا کہ پشین قومی جرگہ کا وجود میں آنیکا مقصد عوامی توقعات پر اترتے ہوئے انہیں درپیش ہر مشکل کو ختم کرنا ہے انہوں نے کہا کہ جھوٹے وعدوں سے نہیں عملی اقدامات سے عوامی مسائل کا خاتمہ کرتے ہوئے ہر شخص کو تحفظ فراہم کیا جائیگا بندوق کلچر کسی مسئلے کا حل نہیں ہے مل بیٹھ کر قبائلی تنازعات اور بدامنی کو جڑ سے اکھاڑنے کا تہیہ کر رکھا ہے انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ضلع سے تعلق رکھنے والے اغوائ کاروں کو بتانا چاہتے ہیں کہ پشین کے پرامن ماحول کو خرابی کیطرف نہ ھکیلا جائے ورنہ اُن کیخلاف سخت تحریک چلائی جائیگی انہوں نے کہا کہ پشین سے ڈاکوؤں اور چوروں کے اڈوں کی بیخ کنی کرکے قومی جرگہ اور انتظامیہ کی مشترکہ کوششوں سے علاقے کو پرامن بناکر لوگوں کو تحفظ فراہم کیا جائیگا گزشتہ کئی ماہ کے دوران اغوائ برائے تاوان اور چوری و ڈاکہ زنی کے متعدد واقعات رونما ہوئے ہیں جسکی تدارک کیلئے کسی نے کچھ نہیں کیا صوبائی وزرائ عوام کو درپیش مسائل کے خاتمے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے انہوں نے کہا کہ قومی جرگہ اور آل پارٹیز صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیتی ہے کہ وہ مغوی حاجی سراج الدین کے بحفاظت اورپشتنی روایت کے مطابق بازیابی کو یقینی بنائے اور نامزد ملزمان کیخلاف کارروائی کرکے گرفتار کیا جائے انتظامیہ اور قانون نافذکرنیوالے اداروں کی مزید سستی اور غفلت ہمیں احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور کررہی ہے اور ایسے حالات میں مربوط احتجاجی تحریک شروع کی جائیگی جس کے نتیجے میں پیدا شدہ حالات کی ذمہ داری صوبائی حکومت ضلعی انتظامیہ اور اداروں پر عائد ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں  بدکاری کےشبہےپرشوہرنےبدترین تشدد کرکےنعش نہرمیں بہادی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker