پشین﴿ملک سعداللہ جان ترین﴾کربلا میں دو گروپوں کے درمیان تصادم‘ایک ہلاک‘تین افراد شدید زخمی۔تفصیلات کے مطابق پشین کے قریب کلی کربلا میں دو گروپوں کے درمیان لڑائی ہوئی جسکے نتیجے میں سید عصمت اللہ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ مخالف گروپ میں سید امین اللہ نامی شخص زخمی ہوگئے ۔لیویز نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمی کو سول ہسپتال پشین پہنچایا۔لڑائی کی وجہ پرانی رنجش بتایا جاتاہے۔ذرائع کے مطابق تصادم میں مقتولین کے دو بھائی امان اللہ اور حیات اللہ زخمی ہوئے ہیں۔لیویز نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔
You must be logged in to post a comment.