علاقائی

پشین:سرخاب افغان مہاجر کیمپ سے اغوا ہونیوالے تین مغوی لڑکیاں بازیاب

پشین﴿بیورو چیف﴾پشین ،سرخاب افغان مہاجر کیمپ سے اغوا ئ ہونیوالے تین مغوی لڑکیاں بازیاب‘ اغوائ کار گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق دو ہفتے قبل اغوائ ہونیوالے مغوی لڑکیوں کی باذیابی کیلئے ڈپٹی کمشنر عبدالمنصور کاکڑ نے لیویز جمعدار خیر محمد اور لیویز اہلکاروں کے ہمراہ ایک چھاپہ مار ٹیم تشکیل دیدی جنہوں نے کارروائی کرتے ہوئے رکھنی کے ایک مقام پر چھاپہ مار کر مغوی لڑکیوں بی بی گلافیہ بی بی زاکرہ اور بی بی روکیہ کو باعزت باذیا ب کرکے اغوائ کار صدیق کو گرفتار کر لیا ۔مزید تفتیش متعلقہ لیویز کررہی ہیں اسسٹنٹ کمشنر برشور اظہر شہزاد نے تحصیلدار انور موسیٰ خیل اور میجر علی محمد ترین کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پشین میں قیام امن کیلئے حکومتی سطح پر اقدامات کئے جارہے ہیں۔ مغویوں کو لیویز نے رکھنی پولیس کے ہمراہ باذیاب کراکر اہم کارنامہ ادا کیا ہے جو قابل داد ہے پشین لیویز عوام کو تحفظ دینے میں ہر صف اول دستے کا کردار ادا کررہی ہیں پشین سے اغواے برائے تاوان کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کا خاتمہ کیا جائیگا۔۔۔۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker