تازہ ترینعلاقائی

پشین:قومی جرگہ کاسیدبدرالدین شاہ آغاکی صدارت میں اجلاس

پشین ﴿بیوروچیف﴾ پشین قومی  جرگہ  کا  شگی شنغری می ں چیف آف السادات  سید بدرالدین  شاہ  آغا  کی  صدارت میں اجلاس ہوا جس میں حاجی سردار مصطفی خان ترین ڈاکٹر گوہر اعجاز بہاؤالدین ملکیار مولوی محمد ہمایوں حاجی اصغر علی ترین سید علاؤالدین آغا سید عبدالرب آغا سید محبوب شاہ مولوی حبیب اللہ آغا حاجی امان اللہ لمڑ حاجی مولاداد کاکڑ حاجی سیف اللہ خان اور دیگر قبائلی معتبرین نے شرکت کی اجلاس میں کہاگیا کہ گزشتہ دنوں اغوائ ہونیوالے 85سالہ حاجی سید سراج الدین آغا کا تاحال عدم بازیابی سمجھ سے بالاتر ہے اغوائ کاروں کامغوی شخص کی بازیابی پر کیا جانے والا ڈیمانڈ کسی صورت قبول نہیں ہے پشین میں بدامنی لاقانونیت قتل و غارتگری اور اغوائ برائے تاوان کی بڑھتی ہوئی وارداتیں عام ہوچکی ہیں ضلع بھر میں کوئی ایک شخص بھی محفوظ نہیں کچھ مفادپرست اور سازشی عناصر پر امن پشین کو خرابی کی طرف دھکیل رہا ہے انہوں نے کہا کہ پشین اورخصوصاً آس پاس کے قریبی علاقوں میں بدامنی کے واقعات نے لوگوں کو خوف میں مبتلا کردیا ہے پشین قومی جرگہ علاقے کے ہر شخص کو تحفظ فراہم کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے پشین میں قیام امن اولین ذمہ داری ہے اغوا برائے تاوان کی وارداتیں ایک منافع بخش کاروبار بن چکا ہے علاقے میں امن وامان کی ابتر صورتحال پرقابو پانے مذکورہ جرگہ پشین انتظامیہ کا ہر فورم ساتھ دیتی رئیگی انہوں نے کہا کہ کلی شگی شنغری سے اغوائ ہونیوالے 85سالہ سید سراج الدین آغا کی عدم بازیابی پر کسی صورت خاموش نہیں بیٹیں گے پشین قومی جرگہ عوامی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے علاقے سے اغوائ ہونیوالے مغویوں کی بازیابی پر یقین رکھتی ہے اغواکاروں کو بتانا چاہتے ہیں کہ وہ اپنے اس مذموم حرکتوں سے بعض آکر ہمارے بزرگوں کو اغوائ کرنے کا عوام دشمن رویہ اختیار کرنا چھوڑ دے ورنہ جرگہ اور انتظامیہ کی مشترکہ کوششوں سے انہیں عوام کی عدالت میں کھڑا کرئینگے۔

یہ بھی پڑھیں  سیالکوٹ:آج پوری قوم کو اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے ۔ پیر تبسم بشیر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker