تازہ ترینعلاقائی

پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما پارٹی پالیسیوں سے مایوس ہوکر اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت مستعفی ہوگئے

پشین(بیورو رپورٹ/ ملک سعد اللہ جان ترین)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما حاجی حیات اللہ ترین عرف حاجی مومن ملکیار پارٹی پالیسیوں سے مایوس ہوکر اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت مستعفی ہوگئے بجلی کی طویل بریک ڈاون اور پانی کی قلت کے باعث علاقے کا زریعہ معاش مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے جسکی وجہ سے علاقے کے زمینداروں کو کروڑوں روپے کے نقصانات ہوئے ہیں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے حالیہ انتخابات میں عوام سے ووٹ لیتے وقت کئے گئے وعدوں کوپورا نہیں کیا جو لمحہ فکریہ ہے سانحہ مستونگ پشتون بلوچ برادر اقوام کو لڑانے کی سازش تھی سانحہ مستونگ اور پشین میں پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے قرارواقعی سزا دی جائے اور شہداء کے لواحقین کو معاوضہ دیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشین میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا موجودہ حکومت عوام کے کسی درد کا دوا نہیں ترقیاتی کاموں کے جھال بچھانے کے دعویداران محض کھوکھلے دعووں اور نعروں تک محدود ہے ڈرنے اور جکنے والوں میں سے نہیں ہیں عوامی مفادات عزیز ہے انہیں درپیش مسائل کے حل کرنیکا تہیہ کررکھا ہے انہوں نے کہا کہ پشتونوں کے حقوق اور انکی بقاء کی جنگ لڑنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ہمیں بے بس وکمزور نہ سمجھا جائے حق وصداقت کی جنگ ہر حال میں لڑتے رہینگے پشین میں جاری بدامنی کے ذمہ دار صوبائی حکومت ہے جو ایک منصوبے کے تحت پرامن ماحول کو خراب کرنیوالوں کی پشت پناہی کررہی ہے انہوں نے کہا کہ بندوق کی نوق پر سیاست کرنیوالوں میں سے نہیں ہیں عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت کرنا ہی ہمارا شیوہ ہے پشتونخوامیپ کو آزما چکا پارٹی کی مایوس کن پالیسیوں نے عوام کے امیدوں اور انکے توقعات کو کسی صورت ٹھیس نہیں پہنچائینگے کئی پارٹیوں نے رابطے کئے ہیں شمولیت کا باقاعدہ اعلان ساتھیوں اور خاندان سے صلح ومشورے کے بعد کرونگا انہوں نے کہا کہ ملک دشمن قوتیں ملک میں پشتونوں کی نسل کشی کرنے کیلئے سرگرم عمل ہے کراچی میں پشتونوں کو سرعام موت کے گھاٹ اتاردیا جاتا ہے پوچھنے والا کوئی نہیں پشین میں آباد تمام اقوام اپنے جائز حقوق سے محروم ہے اور ترقیاتی کاموں کی مد میں وفاق سے منظورشدہ کروڑوں روپے صرف قلعہ عبداللہ پر خرچ ہورہے ہیں جبکہ ضلع پشین عوامی مسائل کا گڑھ بن چکا ہے کوئی پرسان حال نہیں پشین کے عوام کو تاریکی میں رکھا گیا ہے اور عوامی نمائندے عیش وعشرت لئے اقتدار کے مزے لے رہے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ پشتونوں کی نسل کشی کی فوری روک تھام اور انہیں مکمل تحفظ دینے سمیت پشین کے زمینداروں کے نقصانات مکمل تحفظ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں  سوات،پولیس سوتی رہی اور عوام کو لوٹتے رہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker